نئی دہلی :ایسا لگ رہا کہ دہلی میں سردی جلد ہی دستک دے دیگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق قومی راجدھانی دہلی میں منگل کو ہلکی بارش ہوگی اور نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، غازی آباد، فرید آباد میں چھینٹیں پڑنے کا امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی شروع ہونے لگی ہے جس سے ٹھنڈ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ، جموں و کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان، مظفر آباد میں الگ الگ مقامات پر گرج اور چمک کے ساتھ درمیانے درجہ کی بارش ہو سکتی ہے۔
آئی ایم ڈی کے مطابق آج یعنی پیر کے روز سے لے کر 11 اکتوبر کے دوران تمل ناڈو میں کچھ مقامات پر گرج اور چمک کے ساتھ ہلکی سے بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں 10 اکتوبر کو کرناٹک اور کیرالہ میں زوردار بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ آئندہ دو سے تین دن کے دوران اتر پردیش، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ، مہاراشٹر، ساؤتھ ویسٹ میں مانسون کی پوری طرح سے وداعی ہو جائے گی۔
No Comments: