Tasawwuf Advertisement 2024

قومی خبریں

خواتین

روہت شرما کی جانب سےسرفراز خان کو ہلمیٹ پہننے کی ہدایت

ویڈیو دہلی پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی

رانچی: ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا چوتھا مقابلہ رانچی کے جے ایس سی اے انٹرنیشنل اسٹیڈیم کمپلیکس میںہو رہاہے جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں ہندوستانی کپتان روہت شرما اپنے ساتھی کھلاڑی سرفراز خان کو نصیحت کرتے نظر آ رہے ہیں۔دراصل سلپ پوائنٹ پر فیلڈنگ کر رہے سرفراز خان نے ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا۔ اسی بات پر کپتان روہت شرما ناراض ہو جاتے ہیں اور سرفراز کو ہیلمٹ پہننے کی ہدایت کرتے ہوئے نصیحت دیتے ہیں، تاکہ وہ کسی قسم کی چوٹ سے محفوظ رہیں۔ یہ ویڈیو دہلی پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی پولیس نے ان لوگوں کو پیغام دینے کی کوشش کی ہے جو بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل چلاتے ہیں اور ہیرو بننے کی کوشش میں اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔
دہلی پولیس نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا، ’’موٹرسائیکل پر ہیرو نہیں بننے کا، ہمیشہ ہیلمٹ پہننے کا!‘‘ اب یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور صارفین بھی اس پر تبصرے کر رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روہت شرما، سرفراز سے کہتے ہیں، ’’اے بھائی! یہاں ہیرو نہیں بننے کا، ہیلمٹ پہن لے۔‘‘ کپتان روہت کی تنبیہ کے بعد سرفراز ہیلمٹ پہن کر فیلڈنگ کرنےلگے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *