Tasawwuf Advertisement 2024

قومی خبریں

خواتین

پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی خدمات مسلسل معطل

ملک میں وی پی این سروسز کو بھی محدود کر دیا گیا ہے۔وجہ کسی کو نہیں معلوم

اسلام آباد: پاکستان میں 17 فروری سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی خدمات ملک بھر میں معطل ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ حکومت کی جانب سے اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں پاکستانی معلومات کی فوری ترسیل کے لیے ایلون مسک کی ملکیت والے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہیں لیکن 17 فروری سے وہ اس سے محروم ہیں۔رپورٹ میں عالمی انٹرنیٹ مانیٹر نیٹ بلاکس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں وی پی این سروسز کو بھی محدود کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو مائیکرو بلاگنگ سائٹ تک رسائی میں دشواری کا سامنا ہے۔ ویب سائٹ ٹریکر ڈاؤن ڈٹیکٹر ڈاٹ کام نے کہا، ’’صارف کی رپورٹیں ایکس پر ممکنہ مسائل کی نشاندہی کرتی ہیں۔
قبل ازیں، 8 فروری کے عام انتخابات سے قبل بھی صارفین متعدد سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر تھے، جسے متعلقہ حکام نے ’تکنیکی خرابی‘ قرار دیا تھا۔ تاہم نگراں حکومت کے مطابق دہشت گردی سے بچنے کے لیے پولنگ کے دن انٹرنیٹ بند کیا گیا تھا۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق متوقع سروے مکمل ہونے کے بعد ایکس تک رسائی میں بار بار رکاوٹیں آ رہی ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *