Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

آپ سرکار پنجاب میں نشہ اسمگلروں کی کمر توڑ رہی ہے

بی جے پی -اکالی دل نے پنجاب کو نشے میں ڈبویا تھا :ککڑ

نئی دہلی، 31مارچ(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کی قومی چیف ترجمان پریانکا ککڑ نے پنجاب کو نشہ سے پاک بنانے کے معاملے پر مرکز ی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور اکالی دل کی سرکار نے ہی پنجاب کو نشے میں ڈبویا تھا، لیکن اب آپ کی سرکار نے ان نشہ اسمگلروں کی کمر توڑ ر ہی ہے۔ جن بین الاقوامی نشہ اسمگلروں کو بی جے پی-اکالی سرکارکے وزراءاپنے گھروں میں پناہ دیتے تھے، آج ان کا دھندا مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔
آپ ہیڈ کوارمر میں منعقد پریس کانفرنس میں پرینکا ککڑ نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ کو چاہیے کہ وہ بی جے پی کی سرکاروالی ریاستوں جیسے گجرات اور اتر پردیش پر توجہ دیں، جہاں چوہے منشیات کھا رہے ہیں۔ آپ سرکارپنجاب کو نشہ سے پاک کر کے رہے گی۔ اگر امت شاہ نشے کے خلاف سختی چاہتے ہیں تو بی جے پی کی زیر حکومت ریاستوں میں ذمہ داروں کا احتساب کریں تاکہ دوبارہ چوہے منشیات نہ کھا جائیں۔
انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ملک میں نشہ ایک بہت بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ پنجاب میں بھی اکالی دل اور بی جے پی نے نشے کو فروغ دیا تھا اور اسی موضوع پر فلم اڑتا پنجاب بھی بنی تھی۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ اس وقت بھی بی جے پی اور اکالی دل کی حکومتوں اور ان کے وزراءنے اپنے گھروں میں بین الاقوامی اسمگلروں کو پناہ دی۔ پولیس کو ہدایت دی جاتی تھی کہ وہ نشہ اسمگلروں کو ساتھ لے جائیں اور گھر گھر نشہ پہنچائیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *