
نئی دہلی، 31 مارچ(میرا وطن نیوز )
دہلی پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے منگل کو سابق وزیر اعلیٰ شیلا دکشت کے ذریعہ دہلی شہر کے لیے کئے گئے بے مثال کام اور حصولیابیوں کی روشنی میں اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا کو خط لکھ کردہلی اسمبلی کمپلیکس میںمحترمہ دکشت کے یوم پیدائش موقع پر ان کے مجسمہ کو باضابطہ طور پر نصب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دیویندر یادو نے کہا کہ اسمبلی اسپیکر کو لکھے خط میں حوالہ دیا کہ محترمہ شیلا دکشت کے ذریعہ وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے اپنی مدت کار میں دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ برہم پرکاش سمیت دیگر وزیر اعلیٰ کی برسی پر دہلی اسمبلی میں پر و گراموں کا انعقاد کرکے ان کی خدمات کو یاد کیا جاتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اب دہلی اسمبلی کے اسپیکر سے اسمبلی احاطے میں محترمہ شیلا دکشت کا مجسمہ نصب کرنے کی درخواست کرتی ہے۔
انہوں نے کہا ’ کانگریس پارٹی درخواست کرتی ہے کہ ان کی کامیابیوں کو منانے کے لیے ہر سال ان کی یوم پیدائش اور یوم وفات پر یادگاری پروگرام منعقد کیے جائیں، اس طرح اس بات کو یقینی بنایا جا ئے کہ دہلی کی ترقی میں شیلا جی کی شراکت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے اور قانون ساز اسمبلی کے موجودہ اور مستقبل کے ممبران اس کام سے متاثر ہو سکیں جو انہوں نے شہر کی ترقی کے لیے کیے تھے۔
دیویندر یادو نے کہا کہ محترمہ شیلا دکشت نے نہ صرف دہلی کی ہمہ گیر ترقی کی قیادت کی بلکہ اسے عالمی معیا ر کے شہر میں تبدیل کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا – ایک ایسی کامیابی جس نے دہلی کو آلودگی سے نمٹنے کی کوششوں کے لیے بین الاقوامی سطح پر ‘انرجی فرسٹ کلین سٹی ایوارڈ’ حاصل کیا۔
دہلی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرتے ہوئے شیلا جی نے خواتین کی بااختیار بنانے کے بینر کے تحت خواتین کی ترقی کے لیے بیک وقت متعدد اسکیمیں نافذ کیں، خاص طور پر دہلی میونسپل کارپوریشن کے اندر 50 فیصد ریزرویشن پالیسی کو نافذ کرکے خواتین کی شرکت کو یقینی بنایا۔
ان کی اہم شراکتوں میں خواتین کے لیے دہلی کمیشن کا قیام، ‘لاڈلی اسکیم’ اور لڑکیوں کے اسکولوں کا آغاز، خواتین کی حفاظت کے لیے فاسٹ ٹریک کورٹس کا قیام، اور خواتین کے خلاف تشدد سے نمٹنے کے لیے ایک وقف ہیلپ لائن کا آغاز شامل ہے۔
ادھردہلی کانگریس کے دفتر میں شیلا دکشت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے آج سابق وزیر اعلیٰ شیلا دکشت کو ان کے 88ویں یوم پیدا ئش پر ریاستی پارٹی دفتر میں ان کی تصویر پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ دیویندر یادو کے علا وہ شیلا جی کو خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں ان کی بیٹی محترمہ لتیکا دکشت کے علاوہ محمد عثمان سمیت پارٹی کے اہم لیڈر شامل تھے۔
No Comments: