Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جامع مسجد کی کونسلر سلطانہ آباد سمیت تین کونسلروں کو آپ نے پارٹی سے نکالا

ماضی میں شازیہ علمی ،سواتی مالیوال ،کرن بیدی ،رچا پانڈے کو نکال چکے ہیں

سلطان آباد نے اروند کجریوال اور سوربھ بھاردواج سے ناکامی کا سوال کیا :پروین شنکر کپور

نئی دہلی، 16 جولائی(میرا وطن نیوز )
دہلی بی جے پی کے ترجمان پروین شنکر کپور نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب بی جے پی خواتین کو بااختیار بنانے اور ترقی کو وارڈ کی سطح تک لے جا رہی ہے، دہلی میں عام آدمی پارٹی نے جامع مسجد کی کونسلر سلطانہ آباد سمیت تین خواتین کونسلروں کوپارٹی سے معطل کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ اروند کجریوا ل پہلے خاتون مخالف تھے اور آج بھی خاتون مخالف ہیں۔بہر حال ریاستی بی جے پی ترجمان پروین شنکر کپور نے ایک طرح سے سلطان آباد کے ذریعہ کل لئے گئے فیصلے کی حمایت کی ہے۔
ماضی میں، اروند کجریوال نے ایم پی سواتی مالیوال کو سوال پوچھنے پر آپ کو چھوڑنے پر مجبور کیا، اور اس سے بہت پہلے، انہوں نے کرن بیدی، شازیہ علمی، اور ریچا پانڈے کو اپنے حقوق کے لیے پارٹی چھوڑ نے پر مجبور کیا۔ اسی طرح، اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی سلطانہ آباد سمیت تین کونسلروں کو اب آپ سے صرف اس لیے نکال دیا گیا ہے کہ انہوں نے کجریوال اور سوربھ بھاردواج سے 2022 اور 2025 کے درمیان ایم سی ڈی کو ٹھپ کرنے کے بارے میں سوال کیا، او پھر شاید کل اپنے وارڈو ں کی ترقی کو ترجیح دینے کا انتخاب کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *