
نئی دہلی، 16 جولائی(میرا وطن نیوز )
دہلی سرکار نے راجدھانی میں اختراعات، تحقیق اور کاروبار کو ایک نئی سمت دینے کے مقصد سے ‘دہلی اسٹا ر ٹ اپ اینڈ انکیوبیشن پالیسی’ کو منظوری دی ہے۔ اس مہتواکانکشی پالیسی کے تحت اگلے پانچ سالوں میں 400 کروڑ سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کے مطابق اس پالیسی کا مقصد دہلی کو اختراعات اور انٹرپرینیورشپ کے لیے ملک کے سرکردہ مرکز کے طور پر ترقی دینا اور نوجو انوں کو اپنے خیالات کو کامیاب اسٹارٹ اپس میں تبدیل کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس پہل کے ایک حصے کے طور پر، ایک ’سالانہ دہلی اسٹارٹ اپ یوتھ فیسٹیول‘ بھی منعقد کیا جائے گا، جس میں نوجوان اختراع کرنے والوں، تعلیمی اداروں، اسٹارٹ اپس، سرمایہ کارو ں ، صنعت کے رہنماو ¿ں اور پالیسی سازوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے گا تاکہ نئے آئیڈیاز کی نمائش کی جاسکے، شراکت داری قائم کی جاسکے، اور نوجوانوں کو انٹرپرینیورشپ کی طرف راغب کیا جاسکے۔کامیاب ہونے پر طلبا ءکو مالی مدد مہیا کرائی جائے گی ۔
کابینہ نے اس مہتواکانکشی سرکاری اسکیم کو منظوری دے دی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ پالیسی صرف اسٹارٹ اپ شروع کرنے تک محدود نہیں ہے۔ بلکہ یہ ایک اہم پہل ہے جس کا مقصد دہلی کے نوجوانو ں کو ملازمت کے متلاشیوں سے نوکری تخلیق کاروں میں تبدیل کرنا ہے۔ سرکار اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ طلباء، محققین، اساتذہ، سابق طلبائ، اور امید افزا خیالات کے حامل ابھرتے ہوئے کار و باری افراد کو اپنے تصورات کو آگے بڑھانے میں وسائل، رہنمائی یا مالی امداد کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
No Comments: