Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ریاستی کانگریس پارلیمانی امور کی میٹنگ میں موجودہ سیاسی صورتحال پر ہواتبادلہ خیال

دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین اوردہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات پر رہا فوکس

نئی دہلی ،18اگست (میرا وطن نیوز)
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو کی قیادت میں ریاستی پارلیمانی امور کمیٹی کی میٹنگ میں موجودہ سیا سی صورتحال، تنظیمی حیثیت، سیاسی پروگراموں کی حکمت عملی اور آنے والے دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین اوردہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کو لے کر تبادلہ خیال ہوا۔ میٹنگ کے دوران کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے کے اتراکھنڈ کے ہلدوانی کے رام لیلا میدان میں ریلی مقام کے شدھی کرن انوسٹھان کرنے کے خلاف دیویندر یادو نے تجویز رکھی جس کی تائیدراجندر پال گوتم نے کی ، اور اسے موجود تمام اراکین نے متفقہ طور پر منظور کر لیا ۔
شرکاءمیں ریاستی صدر دیویندر یادو ،کانگریس کے خزانچی اور ایم پی اجے ماکن، قاضی نظام الدین، الکا لامبا، راجندر پال گوتم، ڈاکٹر ادت راج،عبد الحنان ، ابھیشیک دت، منیش چترتھ، انل بھاردواج، ہارو ن یوسف ، ڈاکٹر یوگانند شاستری،راجیش للوٹھیا،فرہاد سوری، کرن والیہ، منوج یادو، رنوجے لوچو، ورو ن چودھری، شریت، پشپا سنگھ، سنیل کمار، اکشے لاکھڑا،سنجے نیرج، راجیو ورما، اور عبدالواحد قریشی موجو د تھے۔
کانگریس کے خزانچی اجے ماکن نے دہلی کانگریس تنظیم کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ 24 گھنٹے سے بھی کم وقت کے نوٹس کے باوجود، ہزاروں لوگ احتجاج کے لیے آتے ہیں – چاہے وہ راہل گاندھی اور ملیکارجن کھرگے کی حمایت میں ہوں یا ملک اور آئین کے تحفظ سے متعلق مسائل سے متعلق ہوں۔ دہلی میں کانگریس مضبوط ہے۔ گزشتہ انتخابات میں، پارٹی نے 11,989 بوتھوں میں سے ہر ایک پر 15 سے زیادہ ووٹ حاصل کیے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فی بوتھ 3 سے 5 گھرانے اب بھی کا نگریس کے نظریے میں یقین رکھتے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *