
نئی دہلی،18اگسی (میرا وطن نیوز)
راشٹریہ شہری پارٹی کے قومی صدر کرشن کمار گوتم نے اعلان کیا کہ ’آر این پی‘ اتر پردیش، اتراکھنڈ اور پنجاب میں 2027 کے اسمبلی انتخابات میں امیدوار کھڑے کرے گی۔ اتر پردیش کی 403 اسمبلی سیٹوں میں سے پارٹی نے 199 خواتین، 199 مرد، اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے 5 امیدواروں کو میدان میں اتارنے کی تجویز پیش کی ہے۔
اس موقع پر کے آر گوتم نے کہا کہ اتراکھنڈ کی 70 اسمبلی سیٹوں کے لیے، تجویز میں 34 خواتین، 34 مرد، اور ٹرانسجینڈر کمیونٹی سے 2 امیدواروں کو کھڑا کرنا شامل ہے۔ پنجاب کی 117 اسمبلی نشستوں کے لیے پارٹی 57 خواتین، 57 مرد، اور 3 خواجہ سرا برادری سے امیدوار کھڑے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
کرشن کمارگوتم نے کہ پارٹی کا مقصد محض اقتدار حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ نظم و نسق اور ترقی کے نظام میں شہریوں کی وسیع شراکت کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی تعلیم، صحت، سماجی انصاف، زراعت، مزدوروں اور کسانوں کی فلاح و بہبود اور مساوی نمائندگی کو ترجیح دے کر اپنے قومی ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھائے گی۔
No Comments: