Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مرکزی وزیر نے ایم سی ڈی کے 41صفائی ملازمین کو مستقل تقرری کے خطوط سونپے

ہرش ملہوترا نے 5,750 یومیہ اجرت والے صفائی ملازمین کی سنیئرٹی لسٹ جاری کی

نئی دہلی ،18جون (میرا وطن نیوز )
مرکزی وزیر مملکت اور بی جے پی دہلی کے ریاستی صدر ہرش ملہوترا نے میئر پرویش واہی کی موجودگی میں ایم سی ڈیہیڈکوارٹرسوک سنٹر میں منعقد تقریب میں41 صفائی ملازمین کو مستقل تقرری کے خطوط تقسیم کئے۔اس دوران ہرش ملہوترا نے5,750 یومیہ اجرت پر کام کرنے والے صفائی ستھرائی کے کارکنوں کی سنیئرٹی لسٹ بھی جاری کی جنہیں مستقبل میں ریگولرائز کیا جانا ہے۔ مزید برآں 109 متو فی صفائی کے کارکنوں کے کفیلوں کو ہمدردی کی بنیاد پر تقرری کے خطوط جاری کیے گئے۔
اس موقع پر ہرش ملہوترا نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آج 41 صفائی کارکنوں کو باقاعدہ بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے کارکن اپنی محنت اور لگن سے شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ اور صحت مند بناتے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن اگلے سال کے دوران تقریباً 9,345 ملازمین کو مرحلہ وار ریگولرائز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی ڈی کا کوئی بھی ملازم عارضی بنیادوں پر نہ رہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایم سی ڈی نے اپریل 2025 سے ہمدردی کی بنیاد پر فوت شدہ ملا زمین کے 791 زیر کفالت افراد کو ہمدردی کی بنیاد پر یومیہ اجرت پر صفائی ستھرائی کے کارکنوں کے طور پر تعینات کیا ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی میئر ڈاکٹر مونیکا پنت، اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ستیہ شرما، ڈپٹی چیئرمین سندر سنگھ، ڈی ای ایم ایس کمیٹی کے چیئرمین سندیپ کپور، ڈی ای ایم ایس کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین دھرم ویر سنگھ، اور میونسپل کمشنر شری سنجیو کھیروارسمیت سینئر افسران اور بڑی تعداد میں ملازمین موجود تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *