
نئی دہلی، 9 جون(میرا وطن نیوز )
دہلی پردیش کانگریس صدردیویندر یادو کی قیادت میںچاندنی چوک ضلع کانگریس کمیٹی کے لیے منگل کو ایوان غالب کے مرزا غالب آڈیٹوریم میں بی ایل اے -2ایس آئی آر تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ تقر یب کی میزبانی ضلع صدر محمد عثمان نے کی۔ انہوں نے روایتی انداز میں شمع روشن کر تربیتی کیمپ کا افتتاح کیا۔ ٹریننگ بوتھ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین راجیش گرگ کی قیادت میں ٹیم تربیتی کیمپوں میں تربیت دی گئی۔
تربیتی کیمپ میں کانگریس قومی خاتون صدر الکا لامبا، ڈاکٹر نریندر ناتھ، انل بھاردواج کنور کرن سنگھ ،سی پی متل،پریرنا سنگھ،بھوپیش یادو، مدت اگروال، پشپا سنگھ، گوری شنکر شرما، کملیش چودھری، محمود ضیائ، جا و ید علی مرزا،ترون کمار راہل شرمااورراجیش گرگموجود تھے۔ریاستی صدر دیویندر یادو نے کہا کہ جمہوریت میں ووٹ کے حق کے تحفظ کے لیے تمام بی ایل اے-2 کو سرکارکے ایس آئی آر کے عمل کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور تندہی سے کام کرنا چاہیے۔ تب ہی ہم ووٹ چوری کی بی جے پی کی کوششوں کو ناکام بنانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک بار جب کانگریس کی حمایت کرنے والے ووٹروں کی شناخت ہو جاتی ہے، تو بی جے پی اکثر ان کے نام ووٹر لسٹ سے حذف کروانے میں کامیاب ہو جاتی ہے، اور جب تک ہم کار روائی کرتے ہیں، اکثر بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ایس آئی آر کے عمل کے دوران ووٹ چوری کرنے کے بی جے پی کے عمل کو روکنا ایک چیلنجنگ کام ہے، کیونکہ الیکشن کمیشن ایک ساز ش کے تحت بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لیے کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بی ایل اے -2 کو یہ مشکل کام چوکسی کے ساتھ انجام دینا چاہیے تاکہ در ست ووٹروں کے ناموں کو کٹنے سے بچایا جا سکے۔
No Comments: