
تقریب کے دوران مختلف شعبوں سے وابستہ نامور شخصیات کومختلف ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا
نئی دہلی ،9جون (میرا وطن نیوز )
آج کی یہ تقریب ایک عہدوفا ہے اس فنکار سے جس نے لفظوں کو خوشبو دی۔ مرزا رشک چمن مر حوم مد رسہ باب العلم کے وہ لائق فخر طالب علم تھے جنہوں نے علم دین اور شعورسخن کی تربیت یہیں سے حا صل کی۔ آج اس بزم میں ان کے اساتذہ محترم افضال حسین، بشارت حسین اور فتحیاب حسین کی موجو د گی اس بات کی گواہی ہے کہ ایک شاگرد کا لگایا ہوا پودا آج ایک تناور درخت بن چکا ہے۔ان خیا لات کا اظہارمولانا شاہین عباس نے کیا۔آپ عظمت حق فاﺅنڈیشن کی جانب سے حیدری ہال گلی نمبر 18بر ہمپوری سلیم پور میں شہزادہ مولانا رشک چمن سیمینار رسم اجرا اور تقسیم ایوارڈتقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔مولانا نے کہا کہ رشک چمن مرحوم کا ذکر ان کے نوحوں کے بغیر ادھورا ہے۔انجمن حسینیہ کی جانب سے ہم مرحوم کے اہل خانہ اور بابر عظمتی کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور اعتراف کرتے ہیں کہ ا ن کے نوحے ہمارے عزائی ورثے کا انمول حصہ ہیں۔
اس پر وقارسیمینار رسم اجرا اور تقسیم ایوارڈ تقریب کی صدات پروفیسرجامعہ باب العلم نوگانواں سادات مولاناشیخ افضال حسین نے کی ۔انہوں نے اپنی صدارتی تقریر میں علم کی اہمیت اور فضیلت بیان کیں ۔ا س موقع پر بطور مہمان خصوصی مولانا سید نبی حیدر نقوی نجفی وکیل آ یت اللہ یعقوبی حفظہ اللہ اور زینت مسند عالی مولانا سید فرمان معتمد خاص آیت اللہ یعقوبی حفظہ اللہ دہلی ، مولانا نقی عباس مرادآباد، مو لانا میثم سرسوی ، مولانا حسین عباس بکنالا سادات، مولانا بشارت حسین منگلوری، مولانا فتحیاب حسین مظفر نگری، مولانا مردان علی سہارنپور ، مولانا حیدر جعفری اورمولانا احسن عاملی مصطفی آباد تھے۔
تقریب کا آغاز محمد اعظم سلمہ نے تلاوت قرآن کریم سے کیا جبکہنعت پاک چاند فیضی سانکھنوی کربلا ئی نے پیش کی۔نظامت کے فرائض استادالعشراءگوہر نقوی نوگانوی اور مولانا علی عباس قمی میرٹھی نے انجام دیے ۔ اس موقع پرشرکاءکے ذریعہ مرحوم رشک چمن کی کتاب سرمایئہ عدناور مولانا بابر عظمتی کی کتاب’ رونق سخن ‘کا رسم اجراءعمل میں آیا۔ اس موقع پر منظوم خراج عقیدت پیش کرنے والے شعرائے کرام میں ضیاءنوگانو ی،محمد مہدی سانکھنوی ،ذوالفقار باقر کویت ایمبسی،فجر مرزا،اختر مرزا ،آصف سہارنپوری،صادق سرسوی اورساغر شکار پور ی شامل ہیں ۔
تقریب کے دوران مختلف شعبوں میں نمایاں کام انجام دے رہی سر کردہ نامور شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا گیا ۔ان میںافتخار الاساتید ایوارڈمولانا سید نبی حیدر نقوی کو،مربئی حقیقی ایوارڈمولانا شیخ افضال حسین ،مولانا بشارت حسین ،مولانا فتحیاب حسین اور استادالعشراءگوہر نقوی نوگانوی کو،خادم عزاءایو ا ر ڈ ما سٹر مرزا ریاض علی کو ،فخر وطن ایوارڈ الحاج مرزا افتخار حسین کو، کاتب ولا ایوارڈ مولانا عمران علی ترابی مظفر نگری کو،نوائے وطن ایوارڈ کلیم عزاءچاند فیضی کربلائی کواورشہزادہ رشک چمن ایوارڈ برائے ادبی خد ما ت ڈاکٹر کیفی سلطان کی خدمت میں پیش کیا گیا ۔
اس موقع پر منظوم خراج عقیدت پیش کرنے والے شعرائے کرام میں ضیاءنوگانوی،محمد مہدی سانکھنوی
،ذوالفقار باقر کویت ایمبسی،فجر مرزا،اختر مرزا ،آصف سہارنپوری،صادق سرسوی اورساغر شکار پور ی شامل ہیں ۔مولانا شیخ افضال حسین پروفیسر جامعہ باب العلم نوگانواں سادات کے دعائیہ کلمات پر تقریب اختتام پذیر ہوئی ۔ آخر میں پروگرام کے کنوینر مولانا بابر عظمتی نے تمام مہمان شرکا ءکا شکریہ ادا کیا ۔
No Comments: