Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

’پنک سہیلی اسمارٹ کارڈ‘ اسکیم کے تحت، خواتین کو اب تک 5لاکھ سے زیادہ کارڈ جاری

مرکزی سرکار نے ایف سی آئی کے ذریعے دہلی میں گیہوں کی خریداری دوبارہ شروع کی

نئی دہلی، 21 اپریل(میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت میں راجدھانی کی خواتین کے لیے محفوظ، جدید، اور رکاوٹوں سے پاک پبلک ٹرانسپورٹیشن کو یقینی بنانے کے عزم نے منگل کو ایک تاریخی سنگ میل حاصل کیا۔ سرکار کی مہتوا کا نکشی ’پنک سہیلی اسمارٹ کارڈ‘ اسکیم کے تحت، خواتین کو اب تک 5لاکھ سے زیادہ کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، مجموعی طور پر 5لاکھ 30ہزار خواتین نے اس سہولت سے استفادہ کیا ہے، اور فی الحال ان میں سے ہر ایک کارڈ کو فعال طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ نہ صرف اسکیم کی کامیابی کی توثیق کرتا ہے بلکہ دہلی کے عوامی نقل و حمل کے نظام میں خواتین کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور فعال شرکت کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کسان برادری کے مفاد میں ایک اہم پہل کی ہے۔ ان کی درخواست کو قبول کر تے ہوئے مرکزی سرکار نے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کے ذریعے دہلی میں گندم کی سر کا ری خریداری کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ کسانوں کو ان کی پیداوار کے لیے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) حاصل کرنے کے قابل بنائے گا اور اس سے مقامی زرعی ماحولیاتی نظام کو بھی تقویت ملے گی۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اس فیصلے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی سرکا ر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدم کسانوں کی فلاح و بہبود اور ان کی آمدنی کی حفاظت کے تئیں مرکزی سرکار کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *