
نئی دہلی، 17 جون(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے ساتھ تجارتی لائسنس کی تجدید اور پرا پرٹی ٹیکس کی ادائیگی کے سلسلے میں مشکلات کا مسئلہ اٹھانے کے باوجود دہلی میں کاروباری اداروں کو کوئی راحت نہیں ملی ہے۔ پچھلے ڈھائی مہینوں سے دہلی میونسپل کارپوریشن کے پورٹل کو اپ ڈیٹ کر نے میں ناکامی نے تجارتی لائسنسوں کی تجدید کو روک دیا ہے، جس سے تاجروں کو روزانہ جرمانے اور اپنی دکانیں سیل کرنے کے خطرے کا سامنا ہے۔
ریاستی کانگریس صدر نے کہاکہ تجدید کا عمل ایم سی ڈی کی جانب سے پورٹل کو اپ ڈیٹ کیے بغیر پراپر ٹی ٹیکس سے منسلک کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کے بعد رک گیا۔ بی جے پی کے دور حکومت میں دہلی سرکاراوردہلی میونسپل کارپوریشن کے محکموں کا کام یا تو مکمل طور پر ٹھپ ہو گیا ہے یا اپ ڈیٹس اور تبد یلیو ں کی آڑ میں کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر 500 یومیہ جرمانے اور تاخیر کی وجہ سے اپنی دکانوں کو سیل کرنے کے مسلسل خوف میں جی رہے ہیں۔
صدر بازار، قرول باغ، گاندھی نگر، اور لاجپت نگر جیسے بڑے بازاروں میں ہزاروں لوگ کرائے کی دکا نوں میں کاروبار چلاتے ہیں۔ اگر عمارت کے مالکان پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے میں ناکام رہتے ہیں تو دکانداروں کے لائسنس روک دیے جائیں گے، جس سے ان کرایہ دار تاجروں کو درپیش مشکلات بڑھ جائیں گی۔ اگر 30 جون تک پورٹل کو اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا تو پراپرٹی ٹیکس پر دستیاب 10فیصد چھوٹ ختم ہو جائے گی، جس سے دہلی کے لوگوں اور اس کے کاروباری اداروں کو کافی مالی نقصان ہو گا۔دیو یندر یادو نے کہاکہ کارپوریشن 43ہزار سے زیادہ اداروں کے لیے سالانہ تجارتی لائسنس جاری اور تجدید کرتی ہے ۔
No Comments: