Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

18 جون سے 42 مقامات پر عوامی بہبود کے کیمپ لگائے جائیں گے

شہری ایک ہی جگہ پر سرکاری خدمات تک رسائی حاصل کریں:وزیر اعلیٰ

نئی دہلی، 17 جون(میرا وطن نیوز )
عام شہریوں کو آسان طریقے سے اور ان کے گھروں کے قریب سرکاری خدمات فراہم کرنے کے لیے دہلی سرکار18 جون سے 20 جون تک راجدھانی میں 42 مقامات پر وسیع عوامی فلاحی کیمپوں کا انعقا د کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے مطابق یہ کیمپ مرکزی اور دہلی دونوں سرکاروں کی مختلف عوامی فلا حی اسکیموں اور خدمات کو ایک پلیٹ فارم پر لائیں گے، جس سے شہریوں کو متعدد دفاتر کے چکر لگانے کی پریشانی سے بچایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہریوں کے لیے آسان اور قابل رسائی مقامات کو یقینی بنانے کے لیے زیادہ تر کیمپ اسکول کے احاطے میں لگائے جائیں گے۔ کیمپوں میں آنے والوں کے لیے بیٹھنے، انتظار کی جگہوں اور ضروری امداد کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں گے۔ تمام کیمپ روزانہ صبح 10بجے سے شام 5 بجے تک چلیں گے۔اس مقصد کے ساتھ تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان کیمپو ں میں شر کت کریں اور زیادہ سے زیادہ کیسز کو موقع پر ہی حل کریں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *