Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سنگل ونڈو کی 84 خدمات کےلئے وقت گھٹایا گیا ، کچھ خدمات اب فوری دستیاب ہوں گی

سرکار کا مقصد عوام اور کاروباری طبقے کو پہلے سے زیادہ سرکاری خدمات فراہم کرنا:وزیر اعلیٰ

نئی دہلی، 22 جولائی(میرا وطن نیوز)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ دہلی سرکار کا مقصد عوام اور کاروباری طبقے کو پہلے سے زیادہ تیز، آسان او ر شفاف طریقے سے سرکاری خدمات فراہم کرنا ہے۔ اس سمت میںدہلی سرکارکے محکمہ انفارمیشن ٹیکنا لو جی نے ڈی ریگولیشن ایکسرسائز فیز II کے تحت ‘ترجیحی علاقہ-21’ پر ایک تفصیلی مطالعہ کیا۔ اس مطا لعے کا مقصد سنگل ونڈو سسٹم کے ذریعے فراہم کی جانے والی خدمات کے لیے درخواست سے تکمیل تک لیے گئے کتنا وقت لگتا ہے اوراس وقت کوکیسے کم کیا جاسکتا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس مطالعہ میں 18 محکموں کا احاطہ کیا گیا تھا اور اس میں سنگل ونڈو سسٹم پر دستیاب 95 کلیدی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تھا۔ سنگل ونڈو سسٹم ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جہاں شہر ی اور کاروبار ایک ہی جگہ سے آن لائن مختلف لائسنسوں، اجازت ناموں، منظوریوں اور کلیئرنس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اور حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مطالعہ کے بعد آپریشنل عمل میں کئی ضروری اصلاحات کی گئیں۔ نتیجے کے طور پر، سنگل ونڈو سسٹم پر دستیاب 84 سروسز کے لیے پروسیسنگ کا وقت کم ہو گیا ہے۔ مزید برآں، کچھ خدمات اب فوری طور پر دستیاب کی جا رہی ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد دہلی میں کاروبار کرنا آسان بنانا، سرکاری خدمات کی شفافیت اور تاثیر کو بڑھانا اور شہریوں اور کاروبار کے لیے سرکاری طریقہ کار کو آسان بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی سرکار کا انفارمیشن ٹکنالوجی کا محکمہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور بہتر آپریشنل طریقوں کے ذریعے لوگوں تک تیز، آسان اور شہریوں پر مبنی سرکاری خدمات فراہم کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *