
نئی دہلی ،15 اگست(میرا وطن نیوز )
نئی دہلی میونسپل کونسل کے چیئرمین منوج کمار دویدی نے ہفتے کو ہندوستان کے 80ویں یوم آزادی کے موقع پر این ڈی ایم سی ہیڈکوارٹر پالیکا کیندر میں قومی پرچم لہرایا۔این ڈی ایم سی کے وائس چیئرمین کلجیت سنگھ چہل، کونسل ممبران انل والمیکی اور ڈی پی سنگھ، کونسل سکریٹری راہل سنگھ، سینئر افسران اور عملہ کے ساتھ ساتھ اسکول کے طلباءاور اساتذہ، این ڈی ایم سی ہیڈکوارٹر میں پرچم کشائی کی تقریب میں موجود تھے۔
اس موقع پر منوج کمار دویدی نے ان عظیم آزادی پسندوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور مسلح افواج اور نیم فوجی دستوں کے جوانوں کو خراج عقید ت پیش کیا جو دشمنوں کے خلاف ملک کی سرحدوں کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔انہو ں نے تحریک آزادی اور قومی سلامتی میں ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔
No Comments: