Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جن زی اور جن الفا نے اپنے حق کی آواز بلند کرکے آزادی کے 80ویں سال کو خاص بنا دیا

ملک کی جن زی اور جن الفا نے اپنے مسائل کے جڑ سے حل کےلئے محاذ سنبھال لیا ہے کجریوال

نئی دہلی، 15اگست(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر تمام اہلِ وطن کو مبارکباد پیش کی اور اپنے حقوق کے لیے سرکار سے سوال کرنے کے لیے آگے آنے والی جن زی اور جن الفا کی ہمت کی بھرپور تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ جن زی اور جن الفا نے اپنے حق کی آواز بلند کرکے آزادی کے 80ویں سال کو مز ید خاص بنا دیا ہے۔ جن زی کے بعد اب جن الفا نے بھی محاذ سنبھال لیا ہے۔ ملک کے کونے کونے میں بچے اپنے اسکولوں کی حالت درست کرانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ وہ اپنے اسکولوں کے لیے ڈیسک، صاف پانی، بیت الخلا اور اساتذہ جیسی بنیادی سہولیات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمارے بچوں نے اپنے حقوق کے لیے لڑنا سیکھ لیا ہے۔ یہی تو حقیقی آزادی ہے۔
اروند کجریوال نے کہا کہ جن زی کے بعد اب جن الفا نے بھی اپنی آواز اٹھانا شروع کر دی ہے۔ ملک بھر سے خبریں آ رہی ہیں کہ چھوٹے چھوٹے بچے اپنے اسکولوں کی حالت درست کرانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور سڑکوں پر اتر رہے ہیں۔ہمیرپور میں بچوں نے اپنے اسکول کے سامنے سڑک تعمیر کرانے کے لیے دھرنا اور مظاہرہ شروع کر دیا ہے۔ دہرادون میں بچے اپنے حق کے لیے لڑ رہے ہیں۔ باڑمیر میں بچے اساتذہ کی مانگ کر رہے ہیں اور اس کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ یہ بہت اچھی بات ہے۔
اروند کجریوال نے کہا کہ آزادی کے 75سے 80سال گزرنے کے باوجود آج بھی سرکاری اسکولو ں کی حالت انتہائی خراب ہے۔ غریبوں کے بچے سرکاری اسکولوں میں جاتے ہیں کیونکہ ان کے پاس پیسے نہیں ہوتے۔ سرکاری اسکول خستہ حال ہیں، دیواریں ٹوٹ رہی ہیں اور چھتیں گر رہی ہیں۔ بارش ہوتی ہے تو جماعتوں کے اندر پانی بھر جاتا ہے۔ اسکولوں میں بیت الخلا نہیں ہیں، پینے کا پانی نہیں ہے اور اساتذہ بھی نہیں ہیں۔ کوئی تعلیم نہیں ہو رہی اور بچوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ ہم نے یہ تسلیم کر لیا ہے کہ سرکاری اسکول تو ایسے ہی ہوتے ہیں، جبکہ ایسا نہیں ہے۔ اگر ہم اپنی آواز نہیں اٹھائیں گے تو حالات کیسے بدلیں گے؟
اروند کجریوال نے بتایا کہ جب دہلی میں عام آدمی پارٹی کی سرکار بنی تو ہم نے وہاں سرکاری اسکولوں کی حالت شاندار بنا دی۔ اب پنجاب میں ہماری سرکارہے تو ہم نے وہاں بھی اسکولوں کو شاندار بنا دیا ہے۔ دہلی اور پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں جاکر دیکھئے، وہاں کے بچے اب نیٹ اور جے ای ای کے امتحانات دے رہے ہیں، انجینئر اور ڈاکٹر بن رہے ہیں۔ ہم سب کو مل کر اپنے حق کی آواز اٹھانی ہوگی اور جدوجہد کرنی ہوگی، تبھی نظام بدلے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *