
نئی دہلی ،20ستمبر (میرا وطن نیوز )
دہلی پولیس نے راجدھانی کے تمام 15 پولیس اضلاع کے تھانوں میں ہفتہ وار عوامی سماعت کے اجلا س منعقد کر کے اپنے شہری دوست اقدام ‘تھانہ دیوس – جن شنوائی’ کا سلسلہ جاری رکھا۔ شمال مغربی ضلع کے پولیس اسٹیشن ‘موریہ انکلیو’ میں منعقد ‘جن شنوائی’ میںایل جی سردار ترن جیت سنگھ سندھو نے حصہ لیا۔ اس اجلاس میں تقریباً 250 افراد نے شرکت کی۔
ایل جی نے عوام اور شکایت کنندگان سے بات چیت کی اور ذاتی طور پر ان کے مسائل سنے۔ شکایات کو باقاعدگی سے قلمبند کیا گیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ مسائل کا فوری جائزہ لیں اور قانو ن کے مطابق مناسب کارروائی کو یقینی بنائیں۔جون 2026 میں اس سلسلے کے دوبارہ آغاز کے بعد سے اب تک ‘تھانہ دیوس – جن شنوائی’ کے کل 1,309 اجلاس منعقد ہو چکے ہیں، جن کے دوران 10 ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔
اسکیم کے تحت سینئر افسران کی موجودگی مو ¿ثر نگرانی کو یقینی بناتی ہے اور شکایات کے فوری حل میں سہولت فراہم کرتی ہے، جس سے شکایات کے ازالے کے نظام پر عوام کا اعتماد مضبوط ہوتا ہے۔دہلی کے پو لیس کمشنر انوراگ کمار کی قیادت میں، یہ اقدام شہریوں کو ہر ہفتے صبح 10بجے سے دوپہر 2 بجے تک اپنے خدشات اٹھانے اور پولیس سے مدد حاصل کرنے کے لیے ایک براہ راست فورم فراہم کرتا ہے۔
No Comments: