Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی بی جے پی نے ‘آپ’ کے دفتر کے باہر کیا مظاہرہ

` مظاہرین نے کونسلر وجے کمار کی برطرفی کا مطالبہ کیا

نئی دہلی، 20 ستمبر(میرا وطن نیوز )
دہلی بی جے پی کارکنوں نے عام آدمی پارٹی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اور صفائی ملازم دیپک کی خود مکشی کے سلسلے میں ’آپ‘ کے کونسلر وجے کمار کو پارٹی سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔اس احتجاج کی قیادت ریاستی نائب صدر سنیل یادو نے کی، مرکزی مقرر رکن پارلمان یوگیندر چندولیا نے خطاب کیا، اور ریاستی نائب صدر راجیش بھاٹیہ نے انتظامات کی ذمہ داری سنبھالی۔
اس احتجاج میںمرحوم صفائی ملازم دیپک کی اہلیہ، سنگیتہ بھی اپنی کمسن بیٹی کو گود میں لیے احتجاج میں شا مل ہوئیں اور انصاف کا مطالبہ کیا۔ احتجاج میں ہزاروں بی جے پی کارکنوں نے شرکت کی جن میں میو ر وہار کے ضلعی سطح کے کارکنان، دہلی بی جے پی کے ریاستی عہدیداران، نیز شیڈولڈ کاسٹ مورچہ، یووا مورچہ، کسان مورچہ اور پوروانچل مورچہ کے اراکین شامل تھے۔
اس موقع پر یوگیندر چندولیا نے عام آدمی پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے دو براہِ راست سوالات کیے: میو نسپلٹی کے صفائی ملازم کو مبینہ طور پر مالی طور پر ہراساں کرنے اور خودکشی پر مجبور کرنے کے حوالے سے ‘آپ’ کونسلر وجے کمار پر سنگین الزامات کے باوجود اروند کجریوال، سوربھ بھاردواج اور کلدیپ کمار خاموش کیوں ہیں؟

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *