Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

پارلیمنٹ مارچ کے دوران پولیس کے لاٹھی چارج کا معاملہ ہائی کورٹ پہنچا، درخواست پر کل سماعت

نئی دہلی، 21 جولائی (میرا وطن نیوز)
دہلی ہائی کورٹ میں20 جولائی کو پارلیمنٹ مارچ کے دوران پولیس کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف ایک عرضی دائر کی گئی ہے۔ اس درخواست کا ذکر چیف جسٹس ڈی کے اپادھیائے کی سربراہی والی بنچ کے سا منے کیا گیا، جس میں فوری سماعت کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے آج درخواست کی سماعت سے انکا ر کر دیا۔ ہائی کورٹ نے 22 جولائی کو سماعت کا حکم دیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ہر معاملے پر عدالت آنا درست نہیں ہے۔ واضح رہے کہ کاکروچ جنتا پارٹی کی جانب سے پیپر لیک ہونے کے الزامات کے بعد 20 جون سے جنتر منتر پر مرکزی وزیر دھرمیندر پردھا ن کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج جاری ہے۔ اس دوران سونم وانگچک نے 28 جون سے بھو ک ہڑتال شروع کر دی ۔ تقریباً 20 دن کی بھوک ہڑتال کے بعد انہیں جنتر منتر سے صفدر جنگ اسپتال لے جایا گیا۔
مظاہرین نے 20 جولائی کو پارلیمنٹ کی طرف مارچ کیا۔ اس دوران راجدھانی میں کئی مقامات پر مظاہرین اور دہلی پولیس کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔ درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ احتجاج کے دوران متعدد مقامات پرپولیس نے مظاہرین کے ساتھ بربریت کی ۔ پولیس نے کئی مقاما ت پر طلبا پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *