Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مودی سرکار کی بربریت کا شکار طلبہ کے ساتھ عام آدمی پارٹی کھڑی ہے :اروند کجریوال

طبی یا قانونی مدد کےلئے 8588833548نمبر پر کال کریں ،آپ کی ٹیم فوری مدد کرے گی

نئی دہلی، 21جولائی(میرا وطن نیوز )
جنتر منتر پرپیر کو پر امن مظاہرے کے باوجود لاٹھی چارج کے بعد نوجوانوں کو پریشان کرنے کے لیے ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے کی کوششوں کے پیش نظر عام آدمی پارٹی ان کی مدد کے لیے آگے آئی ہے۔ آپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے خود سامنے آکر ان بچوں اور ان کے والد ین کو قانونی اور طبی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ کی گئی بربریت انتہائی شرمناک ہے۔
پارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں اروند کجریوال نے کہا کہ مودی سرکار کی بربریت کا شکار طلبہ کے ساتھ عام آدمی پارٹی کھڑی ہے ۔ آپ سب ہمارے بچے ہیں۔ بالکل گھبرائیے نہیں، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی ہم مل کر لڑیں گے۔ قانونی یا طبی مدد کے لیے 8588833548پر کال کریں۔ عام آدمی پارٹی کی قانونی اور طبی ٹیم فوری مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے لیے بہترین ممکنہ قانونی ٹیم دستیاب کرائیں گے۔
اروند کجریوال نے کہا کہ مودی سرکار نے ہمارے ملک کے بچوں اور نوجوانوں پر جس طرح بربریت کے ساتھ حملہ کیا، مجھے لگتا ہے کہ تاریخ میں ایسا کبھی دیکھنے کو نہیں ملا۔ مودی جی نے تو انگریزوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ شاید انگریزوں نے بھی کبھی آزادی کے متوالوں پر اس طرح لاٹھی چارج یا حملہ نہیں کیا ہوگا، جس طرح مودی سرکارنے پیر کے روز اپنے ہی ملک کے بچوں پر کیا۔
اروند کجریوال نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایسی بے شمار ویڈیوز موجود ہیں، جن میں بچے پولیس کے سامنے گڑگڑا رہے ہیں اور لڑکیاں ہاتھ جوڑ رہی ہیں، لیکن پولیس مسلسل ان کی پٹائی کر رہی ہے۔ کئی ویڈیوز میں دکھائی دے رہا ہے کہ نہتے بچوں پر بغیر کسی اشتعال کے حملہ کیا جا رہا ہے۔ میں نے دیکھا کہ دو تین پولیس اہلکار کھڑے ہیں اور وہاں سے گزرنے والے ہر بچے پر بلاوجہ لاٹھیاں برسا رہے ہیں۔ کئی مقا مات پر جہاں اس کی کوئی ضرورت ہی نہیں تھی اور صرف 20-25بچے بیٹھے ہوئے تھے، وہاں بھی آنسو گیس کے گولے داغے گئے۔
اروند کجریوال نے کہا کہ بچوں کے خلاف کئی جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ میں نے سوشل میڈ یا پر دیکھا کہ کئی والدین لکھ رہے ہیں کہ ان کے بچے لاپتہ ہیں اور ان کا کچھ پتہ نہیں چل رہا۔ ممکن ہے پولیس انہیں اٹھا کر کسی جیل یا نامعلوم مقام پر لے گئی ہو اور کوئی کچھ بتانے والا نہ ہو۔ اس طرح کی بربر یت آج تک کبھی دیکھنے کو نہیں ملی۔ ایسا لگتا ہے کہ مودی جی نے جلیانوالہ باغ کے جنرل ڈائر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ کچھ لوگوں کا تو یہاں تک کہنا ہے کہ شاید جنرل ڈائر کی روح نے ہی مودی جی کے شکل میں جنم لیا ہے۔
اروند کجریوال نے کہا کہ ابھی کچھ دیر پہلے مودی سرکار کی پولیس نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے دھمکی دی ہے کہ پیر کے روز مظاہرے میں حصہ لینے والے تمام لوگوں کے خلاف سخت ایف آئی آر در ج کی جائے گی۔ میں مودی جی سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ ملک آپ کے والد کا نہیں ہے، یہ 140 کر وڑ لوگوں کا ملک ہے۔ اس طرح کی دھمکیاں دینا بند کیجیے، ورنہ ملک کے عوام آپ کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ تاریخ یاد رکھے گی کہ اس ملک میں ایک آمر کا کیا حشر ہوا تھا۔ انہوں نے ملک کے بچوں اور ان کے والدین کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آپ بالکل فکر نہ کریں، ہم سب ایک ساتھ ہیں۔ ہم آپ کے بچوں کو کچھ نہیں ہونے دیں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *