Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مرکزی سرکار نے آر اے ایم پی اسکیم کے تحت دہلی کےلئے 49.74 کروڑ کی رقم کی منظور

آر اے ایم پی اسکیم کے تحت 30ہزار سے زیادہ ایم ایس ایم ای کو ہوگا فائدہ :وزیر اعلیٰ

نئی دہلی، 20 اگست(میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعرات کو انورت بھون میں’ریزنگاینڈ ایکسلریٹنگ ایم ایس ایم ای پرفار منس ‘ اسکیم کے تحت منعقد ’میگا کیپیسٹی بلڈنگ پروگرام‘ میں حصہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج کا تربیتی اور صلاحیت سازی کا پروگرام ‘4-پی اصلاحات’ (پالیسی، عمل، کارکردگی، اور شراکت داری) کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ سرکار اور صنعت کاروں کے درمیان شراکت داری دہلی کی معیشت کو نئی رفتار فراہم کر سکتی ہے۔
اس موقع پر ریکھا گپتا نے کہا کہ دہلی سرکار شہر کی معیشت کو تیز کرنے اور اس کے مائیکرو، سمال اور میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) کو جدید ہنر، ٹیکنالوجی، فنانس اور نئی منڈیوں سے جوڑنے کی مسلسل کو شش کر رہی ہے۔ اس پروگرام کا اہتمام دہلی سرکارکے دہلی اسٹیٹ انڈسٹریل اینڈ انفراسٹرکچر ڈیو لپمنٹ کارپوریشن (ڈی ایس آئی آئی ڈی سی ) نے کیا تھا۔ اس تقریب میں 200 سے زیادہ ایم ایس ایم ای کاروباریوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر صنعت کے وزیر سردار منجندر سنگھ سرسا سمیت سینئر افسران اور صنعت کے نمائندے موجود تھے۔
واضح رہے کہ مرکزی سرکار کی جانب سے آر اے ایم پی اسکیم کے تحت دہلی کے لیے 49.74 کروڑ کی رقم منظور کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے ذریعہ جنوری 2027 تک 30ہزار سے زیادہ ایم ایس ایم ای کو جدید ہنر اور تربیت سے لیس کیا جائے گا، جبکہ 10ہزار سے زیادہ کاروبار ڈیجیٹل پلیٹ فارم جیسے جی ای ایم اور او این ڈی سی سے منسلک ہو کر بڑی مارکیٹوں تک رسائی حاصل کریں گے۔ آج کے ڈیجیٹل دور میں، ڈیجیٹل جانا محض ایک آپشن نہیں ہے بلکہ کاروبار کی ترقی اور مسابقت کے لیے ایک لازمی ضرورت ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *