
ایس آئی آرمیں کھلے عام بی جے پی کی داداگیری چل رہی ہے،کسی کابھی نام کاٹو کسی کا نام جوڑو
نئی دہلی، 8ستمبر (میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی نے منگل کو ایس آئی آرکے ذریعے لوگوں کے ووٹ کاٹنے اور شامل کرنے کے کھیل میں ملوث بی جے پی اور اس کے الیکشن کمیشن کو بے نقاب کیا۔ آپ کے قومی میڈیا انچارج انوراگ ڈھانڈا نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے الیکشن کمیشن کے ذریعہ جعل سازی کرکے راگھو چڈھا کو دہلی کا ووٹر بنا دیا ہے، جبکہ 3ستمبر تک راگھو چڈھا پنجاب کے ووٹر تھے۔
آپ ہیڈ کوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں انوراگ ڈھانڈا نے کہا کہ 31اگست کو جار ی ہونے وا لی دہلی کی ڈرافٹ رول میں راجیندر نگر بوتھ پر صرف 746ووٹر تھے، لیکن بعد میں 747 واں ووٹ راگھو چڈھا کا شامل کر دیا گیا، جو ممکن ہی نہیں تھا۔ 3ستمبر کو راگھو چڈھا نے خود دعویٰ کیا تھا کہ وہ پنجاب کے ووٹر ہیں اور آپ سرکارنے پنجاب کی ڈرافٹ رول سے ان کا نام کٹوا دیا ہے۔ ایسے میں الیکشن کمیشن بتائے کہ کیا راگھو چڈھا کا ووٹ پنجاب سے دہلی منتقل ہوا ہے اور کیا ایپک نمبر بھی پنجاب والا ہی ہے؟
انہوں نے کہا کہ ایس آئی آرمیں کھلے عام بی جے پی کی داداگیری چل رہی ہے۔ ایس آئی آرمیں جس کا چاہیں نام شامل کر دیا جاتا ہے اور جس کا چاہیں نام کاٹ دیا جاتا ہے۔ اس کے لیے کوئی طریقہ ¿ کار نہیں ہے، جو ضروری چیزیں ہیں ان پر عمل نہیں کیا جاتا۔ ایس آئی آرکے نام پر ووٹ شامل کرنے اور کاٹنے کا کھلے عام ایسا کاروبار چل رہا ہے، جس کے ذریعے جمہوریت کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
No Comments: