Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی کے میئر کے دفتر کو بم سے اڑانے کی پھر دھمکی ملی

دفتر کو 8بارپہلے بم سے اڑانے کی دھمکیاں مل چکی ہیں

نئی دہلی، 8 ستمبر (میرا وطن نیوز)
دہلی کے میئر کے دفتر کو منگل کو ایک بار پھر بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی ملی۔ میئر کے دفتر نے فوری طور پر سکیو رٹی ایجنسیوں اور دہلی پولیس کو اس کی اطلاع دی، جس کے بعد میئر کے دفتر کے احاطے اور آس پاس کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی گئی۔ یہ نویں بار ہے جب میئر کے دفتر کو اس طرح کی دھمکی ملی ہے۔
دہلی پولیس کے مطابق پولیس اور متعلقہ سکیورٹی ایجنسیوں نے میئر کے دفتر کے احاطے میں تلاشی مہم کے دوران ہر حساس علاقے، داخلی و خارجی راستوں اور دیگر اہم مقامات کی گہرائی سے جانچ کی۔ سکیو رٹی ایجنسیوں نے پورے احاطے کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور ضروری سکیورٹی پروٹوکول پر عمل درآمد یقینی بنایا۔
میئر کے دفتر نے واضح کیا کہ اس طرح کی دھمکی ملنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی میئر کے دفتر کو آٹھ بار بم سے اڑانے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ مسلسل موصول ہونے والی ایسی دھمکیوں کو انتہائی سنگین معاملہ قرار دیتے ہوئے میئر کے دفتر کی جانب سے پہلے دہلی پولیس کمشنر کو ایک باضابطہ خط بھی بھیجا گیا تھا، جس میں ان واقعات کی تفصیلی تحقیقات، قصورواروں کی شناخت اور ان کے خلاف سخت و مو ¿ثر قانونی کارروائی یقینی بنانے کی درخواست کی گئی تھی۔
میئر کے دفتر نے کہا کہ عوامی اداروں اور آئینی عہدوں سے وابستہ دفاتر کو بار بار اس طرح کی دھمکیاں ملنا تشویش کا باعث ہے۔ ایسے معاملات میں قصورواروں کی فوری شناخت کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی ضروری ہے، تاکہ مستقبل میں اس طرح کی شرپسندانہ اور خوف پیدا کرنے والی سرگرمیوں پر مو ¿ثر روک لگائی جا سکے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *