آل انڈیا طبی کانگریس نے کیرالہ میں گورنمنٹ یونانی طبی کالج کھولنے کی اپیل کی تھی
حکومت سرکار کا طبّی کانگریس کے مطالبات پر مثبت جواب آیا ہے:ڈاکٹر سید احمدخان

نئی دہلی،2 جولائی (میرا وطن نیوز )
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیداحمد خاں نے حکومت کیرالہ کے وزیر اعلیٰ اور چیف سکریٹری کو ریاست میں گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج کھولنے کی درخواست کی تھی۔اس سلسلے میں حکومت کیرالہ کی جانب سے مثبت جواب موصول ہوا ہے۔
انہوں نے آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے خط کا جواب اثبات میں موصول ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے نیز آیوروید و دیگر بھارت میں منظور شدہ رائج طریقہ علاج کی طرح طب یونانی کے فروغ میں بھی حکومت کیرالہ سے نمایاں کردار نبھانے کی امید کی ہے۔ ڈاکٹر سیداحمد خاں نے کہا کہ حکومت کیرالہ کا جواب امید سے بھرپور ہے اور آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کیرالہ کے صوبائی صدر ڈاکٹر کے ٹی اجمل کو مزید تحریک چلانے اور سرگرم کردار نبھانے کی طرف توجہ دلائی ہے۔
No Comments: