
نئی دہلی، 19 اگست (میرا وطن نیوز)
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر دہلی کے سابق وزیر ستیندر جین کو گرفتار کرانے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب گرفتار یاں جرم دیکھ کر نہیں بلکہ سیاست کی بنیاد پر ہوتی ہیں۔
اروند کجریوال نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرکے ستیندر جین کی گرفتاری کے وقت پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ جین کو امت شاہ کی ہدایت پر گرفتار کیا گیا۔انہوں نے دعو یٰ کیا کہ انہوں نے اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے ایک افسر سے بات کی تھی۔ پہلے ستیندر جین کو گرفتار کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، لیکن وزیر داخلہ امیت شاہ کے ایک فون کے بعد انہیں دوپہر میں گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب گرفتاری اس بنیاد پر نہیں ہوتی کہ کسی شخص نے جرم کیا ہے یا نہیں، بلکہ اس بنیاد پر ہوتی ہے کہ حکومت اگلا نشانہ کس کو بنانا چاہتی ہے۔
No Comments: