Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایم سی ڈی کے کونسلروں نے ڈی ڈی اے ایڈوائزری کونسل کےلئے نامزدگی داخل

بی جے پی اور آپ کے دو دو کونسلرشامل ،24اگست کی میٹنگ میں ہوگا انتخاب

نئی دہلی ،19اگست (میرا وطن نیوز )
دہلی میونسپل کارپوریشن کے چار نمائندوں نے بدھ کوسوک سینٹر میں میونسپل سکریٹری کے دفتر میں دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) ایڈوائزری کونسل کی رکنیت کے لیے اپنے نامزدگیاں داخل کیں۔
اس موقع پر میئر پرویش واہی ،ڈپٹی میئر ڈاکٹر مونیکا پنت، اور قائد ایوان جے بھگوان یادواور آپ ایم سی ڈی میں معاون انچارج پروین کمار ،پریتی ڈونگرا ،نرملا کما ر ی ،محمد عامل ملک سمیت دیگر کارکن مو جو د رہے۔ڈی ڈی اے ایڈوائزری کونسل میں ایم سی ڈی کے چار نمائندوں کا انتخاب پیر، اگست 24کو ہونے والی کارپوریشن میٹنگ کے دوران ہوگا۔
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن تھا۔ بی جے پی کی جانب سے نیما بھگت (وارڈ نمبر 210، گیتا کالونی) اورجیوتی اگروال (وارڈ نمبر 60، رانی باغ) نے کاغذات نامزدگی داخل کیے، جبکہ عام آدمی پارٹی کی جانب سےشیوانی پنچال (وارڈ نمبر 223، روہتاش نگر) اور چترا ودیارتھی (وارڈ نمبر 6، ودیارتھی) نے نامزدگی داخل کی۔ میئر نے ڈی ڈی اے ایڈوائز ر ی کونسل کے لیے نامزدگی داخل کرنے والے کونسلروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *