Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ریاستی کانگریس لیڈروں کا راجیش شرما کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش

نئی دہلی، 18 جولائی(میرا وطن نیوز)
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے ہفتے کو ریاستی دفتر، راجیو بھون میں ان کی یوم پیدائش کے موقع پر شری راجیش شرما کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے 1967 سے 1969 تک دہلی کانگریس کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہو ں نے شرما کی تصویر پر پھول چڑھائے اور ان کی جدوجہد کی زندگی، تنظیم کے تئیں ان کی لگن اور پارٹی کو مضبوط بنانے میں ان کے انمول تعاون کو یاد کیا۔ اس موقع پر مرحوم کے بیٹے راہل شرما سمیت خاندان کے افراد اور مالویہ نگر علاقے کے کانگریس کارکنان بھی موجود تھے۔
سابق ریاستی صدر کو خراج عقیدت پیش کرنے والی دیگر شخصیات میں سابق وزراءپروفیسر کرن والیا، ڈاکٹر نریندر ناتھ، اور ڈاکٹر یوگنند شاستری، عبدالرحمن ، نیتو ورما ، گوری شنکر شرما، اور بالکشن ، مہندر بھا سکر، منگیش تیاگی، مہندر منگلا، آدیش بھاردواج، ستبیر شرما،راجیش چوہا ن،جے پی پنوار، گروت سنگھوی، اجے شرما، اور یوگیش جین شامل تھیں

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *