Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات اور پارٹی سطح پر تنظیم کو مضبوط کرنے کےلئے ریاستی کانگریس سرگرم

12نو منتخب ریاستی صدور اور25 ریاستی جنرل سکریٹریز کے درمیان سونپی گئی نئی ذمے داریاں

پارٹی کے مسلم لیڈروں میںعلی مہدی ،عبد الحنان ،مرزا جاوید علی ،حاجی ظریف ،اریبہ خان شامل

نئی دہلی ،4جون (میرا وطن نیوز)
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آئندہ دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات اور ریاستی تنظیم کو مضبوطی دینے کے لئے حالیہ میں تقرر کئے گئے12 نائب صدور اور 25جنرل سکریٹریز کے در میان کام تقسیم کردیے گئے ہیں ۔ جنرل سکریٹری آرگنائزیشن دہلی کانگریس بھاردواج کے دستخط سے جاری بیان میں نو منتخب نائب صدور اور جنرل سکریٹریز لوک سبھا انچارجز ،فرنٹل اینڈ ڈیپارٹمنٹس انچا ر جز، ﺅٹ ریچ پروگرا م ا نچارجز اورڈسٹرکٹ انچارجز کی نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ۔
ریاستی کانگریس کے مطابق دہلی کے ساتوں پارلیمانی حلقوں کے لئے لوک سبھا انچا ر جز بنائے گئے ہیں ۔نو منتخب ریاستی نائب صدرسریندر کمار کو مغربی دہلی ،ہری شنکر گپتا کو نئی دہلی ،بھیشم شر ما کو شمال مغربی دہلی ،سی پی متتل کو چاندنی چوک ،کمل کانت شرما کو مشرقی دہلی ،لکشمن راوت کو شمال مشر قی دہلی اور تصویر سولنکی کو جنوبی دہلی پارلیمانی حلقہ کا لوک سبھا انچارج بنایا گیا ہے۔
ریاستی نائب صدر آ بھا چودھری کو دہلی مہیلا کانگریس ،علی مہدی کو مائنا ٹی ڈیپارٹمنٹ اور عبد الحنان کو این ایس یو آئی کا فرنٹل اینڈ ڈیپارٹمنٹ انچارج بنایا گیا ہے۔ جبکہ آﺅٹ ریچ پروگرام انچارجز کے تحت نا ئب صدر جگدیش شرما کو آﺅٹ ریچ ان آر ڈبلیو اے بھاگیداری ،مدت اگر وال کو آﺅٹ ریچ ان ٹر یڈ رس اینڈ انڈسٹری اے آئی پی سی ریسرچ ڈیپار ٹمنٹ کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔
اسی طرح ڈسٹرکٹ انچارج کے تحت ریاستی جنرل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا کو کراڑی ضلع ،پریما سنگھ کو ترلوک پو ر ی ،نیتو ورسائن کو مہرولی ضلع ،دھرم پال چندیلا کو نجف گڑھ ضلع ،میر سنگھ کو بدرپور ضلع ، مرزا جا و ید علی کو پٹ پڑ گنج ضلع ،دیپک بھاردواج کو کرشنا نگر ضلع ،ستیندر شرماکو قرول باغ ضلع ،بال کشن بالی کو کراول نگر ضلع ،سدھارتھ کنڈو کو آدرش نگر ضلع ،آکانکشا اولا کو نئی دہلی ضلع ،لوکیندر چودھری کو بابر پور ضلع ،ونیت یادو کو روہنی ضلع اوربھوپیش یادو کو چاندنی چوک ضلع کا انچارج بنایا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی فرنٹل اینڈ ڈیپارٹمنٹ انچارج کے تحت ریاستی جنرل سکریٹری وکاس شوکین کو یوتھ کا نگریس ،جے پرکاش رانا کو او بی سی ڈیپارٹمنٹ ،کونسلرحاجی ظریف کو سیوا دل ،اشوک بسویا کو این ایس یو آئی ،کونسلر ار یبہ خان کو مہیلا کانگریس ، جے پرکاش کو ایس سی ڈیپارٹمنٹ ،گوری شنکر شرما کو ایس آئی آر ،بالا 2- پروگر ام ،ہرنام سنگھ کو آﺅٹ ریچ ان ایس سی کمیونٹی ،راجیندر تنور کو کسان کانگریس ،آر جی پی آر ایس ،آﺅٹ ریچ ان رورل ایرا ،پرومود کمار جینت کو آﺅٹ ریچ ان ایس سی کمیونٹی اور شانتی سوروپ کو کسان کانگر یس ،آر جی پی آر ایس ،آﺅٹ ریچ ان رورل ایرا کی ذمے داری سونپی گئی ہے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *