
نئی دہلی، 28 جولائی (میرا وطن نیوز)
دہلی میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن کے طور پر چارج سنبھالنے کے بعدستیہ شرما نے منگل کو وزیر اعلی ریکھا گپتا سے ایک غیر رسمی ملاقات کی۔ اس موقع پر دہلی کے میئر پرویش واہی بھی موجود تھے۔
اس موقع پرستیہ شرما نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو اسٹینڈنگ کمیٹی کی ترجیحات اور اس کی آئندہ میعاد کے لیے ایکشن پلان سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ان کی آئندہ مدت پانچ کلیدی قراردادوں پر مبنی ہوگی : صاف دہلی ، صحت مند دہلی، تعلیم یافتہ دہلی، اچھی حکمرانی اور ایک مضبوط کارپوریشن۔ انہوں نے کہا کہ ان ترجیحا ت کے ذریعہ ایم سی ڈی کی شہری خدمات کو مزید موثر، شفاف اور عوام پر مبنی بنایا جائے گا۔
No Comments: