دہلی اسمبلی کا مانسون اجلاس 7 اگست سے 11 اگست تک
`

نئی دہلی، 28 جولائی(میرا وطن نیوز )
دہلی اسمبلی کا مانسون اجلاس 7 اگست سے 11 اگست تک جاری رہے گا۔ یہ اہم فیصلہ منگل کووزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی زیر صدارت دہلی سکریٹریٹ میںکابینہ کی میٹنگ کے دوران لیا گیا۔
اس موقع پر ریکھا گپتا نے کہا کہ اس سیشن کے دوران دہلی کی ترقی اور عوامی بہبود کی اسکیموں سے متعلق اہم مسائل پر سنجیدہ اور بامعنی بات چیت ہوگی۔ سرکارضروری فیصلے کرنے کے لیے پرعزم ہے -سب سے بڑھ کر عوامی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے- اور ان پر مو ¿ثر طریقے سے عمل درآمد کیا جائے۔
No Comments: