
اس فیصلے سے سرکار لاکھوں طلبہ کی تعلیم کو برباد کر رہی ہے
نئی دہلی، یکم جولائی(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی کے سرکاری اسکولوں میں تعلیم کے گرتے ہوئے معیا ر کے باوجود، بہت سے تربیت یافتہ گریجویٹ اساتذہ (ٹی جی ٹی) اور پوسٹ گریجویٹ ٹیچرز (پی جی ٹی ) سرکاری طور پر تعینات ہونے کے باوجود طلباءکو پڑھانے کے لیے کلاس رومز میں داخل نہیں ہو تے ہیں کیونکہ وہ اشتہاری دفتر میں کام کرتے ہیں۔ ایسا ہو رہا ہے حالانکہ دہلی کے سرکاری اسکولوں میں مستقل اساتذہ کی بڑی کمی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت 10ہزار سے زیادہ منظور شدہ تدریسی اسامیاں خالی ہیں، اور سرکاری اسکو ل اس کمی سے نمٹنے کے لیے مہمان اساتذہ اور عارضی کنٹریکٹ پر کام کرنے والے عملے پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی ریکھا گپتا سرکارکو سرکاری اسکو لوں میں طلباءاور اساتذہ کی حالت زار پر کوئی فکر نہیں ہے۔ ان کا واحد مقصد سرکاری اسکولوں کو بند کرنا اور پرائیویٹ اسکولوں کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی کے سرکاری اسکولوں نے کانگریس کے 15 سالہ دور میں ایک مضبوط ساکھ بنا ئی تھی، 10ویں جماعت کی پاس کی شرح 34 فیصد سے بڑھ کر 90 فیصد سے زائد ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے سرکاری اسکول 2008-09کانگریس کے دور سے تمام ریاستوں میں مسلسل سر فہر ست ہیں۔ تاہم، عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کی سرکاروں نے اپنے مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے سرکاری اسکولوں کو تباہ کیا ہے۔
No Comments: