Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایکسرے مشینوں کی خریداری میں 103کروڑ کا کمیشن گھوٹالہ :سربھ بھاردواج

نئی دہلی، یکم جولائی(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے دہلی ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے 650کروڑ روپے کے دہلی دوا گھوٹالے میں سرکارکی مبینہ کمیشن خوری کے حوالے سے بدھ کو ایک اور بڑا انکشاف کیا۔ انہوں نے چیپٹر2- ایکس رے مشین گھوٹالہ کے عنوان سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ راجیو رنگیلا نامی شخص بی جے پی سرکارکے کافی قریب تھا۔ اس نے ایکسرے مشینوں کی خریداری کے ٹینڈر کی شرائط میں مبینہ طور پر ہیرا پھیری کی۔
اس موقع پر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ریکھا گپتا سرکارنے 448ایکسرے مشینیں 148کروڑ رو پے میں خریدیں، جبکہ یہی مشینیں دیگر سرکاری محکموں کو فی مشین صرف 10لاکھ روپے میں فراہم کی جا تی ہیں۔ دہلی سرکارسے راجیو رنگیلا نے ہر مشین کے لیے 33لاکھ روپے وصول کیے۔ یعنی تقریباً 45 کر وڑ روپے مالیت کی ایکس رے مشینوں کے لیے حکومت نے 148کروڑ روپے ادا کیے۔ اس کا صاف مطلب ہے کہ دہلی کے عوام کے 103کروڑ روپے کمیشن کے نام پر لوٹ لیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ریکھا گپتا سرکار نے ایکسرے مشینوں کی خریداری میں تقریباً 100کروڑ روپے کی مبینہ لوٹ کی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *