Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ویسٹ پٹیل نگر اور رنجیت نگر کے مکین گٹر کے اوور فلو، کھلے نالوں اور پانی بھر جانے سے پریشان

انکش نارنگ نے وزیر آبی اوردہلی جل بورڈ کے سی ای اوکو لکھا خط کر کے مسئلے کے حل کی اپیل کی

نئی دہلی، 17 اگستا(میرا وطن نیوز)
دہلی میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈرانکش نارنگ نے ویسٹ پٹیل نگر کے رنجیت نگر (وارڈ 87 ) میں سیوریج اوور فلو، کھلے نالوں اور پانی بھرنے کے مسائل کے تعلق سے وزیر آبی اور دہلی جل بورڈ کے سی ای او کو خط لکھا ہے۔ مقامی لوگ ان حالات سے انتہائی پریشان ہیں۔ سیو ر یج کے پانی اور بدبو کی موجودگی صحت کے لیے سنگین خطرات پیدا کر رہی ہے۔انہوں نے فوری طور پر گٹر کی صفائی، کھلے نالو ں کو ڈھانپنے اور پانی نکاسی کے مستقل حل کا مطالبہ کیا ہے۔
خط میں، انکش نارنگ نے کہا کہ ویسٹ پٹیل نگر اور رنجیت نگر (وارڈ نمبر 87) کے مکینوں کو درپیش گٹر سے متعلق سنگین مسائل کو ان کی توجہ میں لایا گیا ہے۔ اس علاقے میں گٹر کے اوور فلو، کھلے نالوں، سیو ریج کے پانی کا پھیلاو ¿ اور پانی جمع ہونے جیسے مسائل طویل عرصے سے برقرار ہیں۔ جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور گندگی اور بدبو نے علاقے میں صحت کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ انہوں نے لاپرواہی کرنے والے دہلی جل بورڈ کے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان کا احتساب کیا جائے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *