
نئی دہلی، 26 اگست(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کا یہ اقدام قدم پیچھے لے جانے وا لا ہے۔ اس کے تحت پارکوں کو صاف ستھرا رکھنے میں ایم سی ڈی کی مدد کرنے کے لئے آر ڈبلیو اے کو حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے ،ان سے علاقے کے کونسلر کی منظوری لینا ضروری کردیا گیا ہے۔ انہو ں کہا کہ جب دہلی میں کانگریس اقتدار میں تھی ،تو ’بھاگیداری اسکیم‘ کے ذریعے آر ڈبلیو اے کو سماجی کام کرنے میں مکمل تعاون دیا جاتا تھا،تاکہ شہری انتظام اور آس پڑوس کی صفائی ستھرائی میں شہریوں کی شمولیت کو فروغ مل سکے۔
اس موقع پر دیویندر یادو نے کہا کہ ایم سی ڈی نے خاص ضابطوں کے تحت میونسپل پارکوں کو ڈیولپ کر نے اور ان کی دیکھ بھال کے لئے اقتصادی مدد یا رسمی شراکت داری چاہنے والی آر ڈبلیو اے کے لئے علاقے کے کونسلر یا میئر سے منظوری لینا ضروری کر دیا ہے۔اس سے شہریوں کے فائدے کے لئے کوئی بھی عوامی خدمت کرنے کے تئیں کئی آر ڈبلیو اے کا جوش کم ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے کونسلر اپنے وارڈوں کی مناسب دیکھ بھال اور ترقی کے لیے پہلے سے تفویض کردہ کاموں کو مکمل کرنے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔ لہذا، ان پر اضافی ذمہ داریوں کا بوجھ ڈالنا ان کے موجودہ کام میں رکاوٹ بنے گا۔
No Comments: