
نئی دہلی ،26اگست (میرا وطن نیوز )
ادارہ اسلامیات البنات، راجا گارڈن، گریما گارڈن میں جماعت اسلامی ہند یونٹ گریما گارڈن کی جانب سے ’سیرتِ سرورِ کائنات ‘ کے عنوان سے خواتین کا اجتماع منعقد ہوا، جس میں تقریباً 90 خوا تین نے شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز جی آئی او کی بچیوں کے مختصر خطاب سے ہوا۔ بعد ازاں ذمہ دار خاتون محترمہ تبسم نشاطِ طیبا تی نے ربیع الاول کے حوالے سے رسول اکرم کی ولادتِ باسعادت کے موضوع پر رہنمائی کر تے ہوئے کہا کہ میلاد یا یومِ پیدائش منانے کا رواج عہدِ نبوی اور صحاب کرام کے دور میں ثابت نہیں ہے، بلکہ یہ روایت رسول اللہ کے دنیا سے پردہ فرمانے کے تقریباً پانچ سو سال بعد شروع ہوئی۔
انہوں نے اس سلسلے میں تفصیلی اور مدلل گفتگو کرتے ہوئے سیرتِ نبوی کے حوالے سے اہم نکات بیا ن کیے۔اس کے بعد محترمہ سلمیٰ بیگم نے رسول اکرم کی سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوو ¿ں پر نہایت مو ¿ثر اور وضاحتی خطاب کیا اور خواتین کو آپ کی زندگی اور تعلیمات کو اپنے عملی کردار کا حصہ بنانے کی تر غیب دی۔ شرکاءنے پروگرام کو مفید اور فکر انگیز قرار دیا۔ آخر میں دعا کے ساتھ اجتماع کا اختتام ہوا۔
No Comments: