Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بارشوں سے پہلے 75 سکولوں میں رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹم نصب ہوگا

دہلی سرکار کا مقصد بارش کے پانی کے تحفظ کو مضبوط بنانا ہے،ریکھا گپتا

نئی دہلی، 21 مئی (میرا وطن نیوز )
دہلی سرکارنے راجدھانی میں پانی کے تحفظ کے لیے ایک اہم اور موثر قدم اٹھایا ہے۔ وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کے مطا بق دہلی بھر کے 75 ‘سی ایم شری اسکولوں’ میں بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی کے موجو دہ نظام کو دوبارہ زندہ کرنے اور ان کی تاثیر کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ 75 سی ایم شری اسکول سالانہ تقریباً 50 کروڑ لیٹر بارش کے پانی کو جمع کرنے کی صلاحیت سے لیس ہوں گے۔
اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ کے سامنے ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی گئی۔ ریکھا گپتا نے اسکولوں میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے موجودہ ڈھانچوں کی موجودہ صورتحال، ان کی کمیوں اور انہیں مکمل طور پر فعا ل بنانے کے لیے ایک جامع ایکشن پلان کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی میں سالانہ اوسطاً 775 ملی میٹر بارش ہوتی ہے، اور تقریباً 2500 مربع فٹ کے چھت والے علاقے میں سالانہ تقریباً 2 لاکھ لیٹر بارش کے پانی کو جمع کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس مہم کے تحت طلبائ، اساتذہ اور والدین کے لیے ہر اسکول میں پانی کے تحفظ سے متعلق آگاہی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ دہلی سرکار پانی کے تحفظ کو ایک عوامی تحریک میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس اقدام کا ایک اہم مقصد اسکولوں کو ایک ذر یعہ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے بچوں اور معاشرے کے اندر پانی کے تحفظ کی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آنے والے وقتوں میں یہ مہم راجدھانی کے اندر زمینی پانی کے تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ایک اہم نظیر کے طور پر کام کرے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *