Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

قریش کانفرنس (رجسٹرڈ) نے محمدحماد قریشی کو دہلی ریاستی یوتھ صدر کیامقرر

دلی ناگرک سیوا سمیتی کے صدرحاجی احسان قریشی نے خوشی کا اظہار کیا

نئی دہلی، 26 مئی(میرا وطن نیوز)
قریش کانفرنس (رجسٹرڈ) کے قومی صدراور سپریم کورٹ آف انڈیاکے معروف ایڈووکیٹ محمدثنوبرعلی قریشی نے دلی ناگرک سیوا سمیتی کے صدراورمشہورسوشل ورکرحاجی محمد احسان قریشی کے صاحبزادہ نوجو ا ن لیڈرمحمدحمادقریشی کوقریش کانفرنس دہلی ریاست کا یوتھ صدرمقررکیاہے۔
اس سلسلے میں باقاعدہ تقرری نامہ جاری کردیاگیا ہے،جس کے مطابق انکی مدتِ کار2سال ہوگی ،جو23مئی2026سے15مئی2028 تک جاری رہے گی۔دراصل جاری کردہ تقرری نامے میں کہاگیا ہے کہ یہ فیصلہ تنظیم کی مرکزی ورکنگ کمیٹی نے باہمی مشاورت کے بعدلیاہے۔ تنظیم کو امید ہے کہ نوجوان ساتھی حمادقریشی اپنی صلاحیتوں اورسماجی خدمات کے ذریعے قریش برادری کی فلاح وبہبوداور قومی یکجہتی کے فروغ میں اہم کرداراداکریں گے۔
اس موقع پر ایڈوکیٹ ثنوبر قریشی نے محمدحمادقریشی کے روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات کااظہار کر تے ہوئے کہا کہ نوجوان قیادت ہی قوم و ملت کی اصل طاقت ہےاورباصلاحیت نوجوانوں کوآگے لاکر سماجی خدمت کے میدان میں نئی مثال قائم کی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ محمد حماد قریشی کی تقرری پرقریش برادری اور سماجی حلقوں کی جانب سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری ہے،جبکہ تنظیمی اراکین نے امیدظاہرکی ہے کہ انکی قیادت میں نوجوانوں کومزیدمضبوط پلیٹ فارم فراہم ہوگا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *