Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وزیر پی ڈبلیو ڈی نے پالم اور نلوٹھی علاقوں میں اہم پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

پانی نکاسی ، سڑک کے رابطے اور سیو ریج کی خدمات سے متعلق کام شامل

نئی دہلی، 22 اپریل(میرا وطن نیوز )
نچلی سطح پر بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے وزیرپی ڈبلیو ڈی پرو یش صاحب سنگھ نے مقامی ممبر پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی کی موجودگی میں بدھ کو پالم اور نیلوٹھی علاقو ں میں کئی اہم پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ ان منصوبوں میں پانی نکاسی ، سڑک کے رابطے، اور پانی اور سیو ریج کی خدمات سے متعلق کام شامل ہیں۔ان کامو ں میں پالم لنک ڈرین کے پشتوں کی مضبوطی، پالم کے علاقے میں چار آر سی سی باکس کلورٹ پلوں کی تعمیر، اور نیلوتھی کے قریب ایک نئے ڈبل لین پل کی تعمیر اور نجف گڑھ ڈرین کے ساتھ ساتھ چلنے والی سڑک کی تعمیر نو شامل ہے۔
مزید برآں، دہلی جل بورڈ کا ایک بڑا پروجیکٹ، جس کی لاگت تقریباً 8 کروڑ روپے ہے، بھی شروع کی گئی ہے۔ اس پہل کے تحت نئی پانی اور سیوریج لائنوں کو مہاویر انکلیو، رامپھل چوک، مدھو وہار اور سا د ھ نگر تک بڑھایا جائے گا۔ اس سے ان گنجان آباد علاقوں میں پانی کی فراہمی اور صفائی سے متعلق دیر ینہ مسائل حل ہو جائیں گے۔اجتماعی طور پر یہ منصوبے عام لوگوں کو درپیش روزمرہ کے مسائل جیسے کہ پانی کا جمنا، ٹریفک کی بھیڑ، اور بنیادی سہولیات کی کمی کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *