Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

عوامی سماعت گڈ گورننس کو مضبوط کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے: ریکھا گپتا

نئی دہلی، 5 اگست (میرا وطن نیوز)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بدھ کو وزیر اعلیٰ پبلک سروس ہاو ¿س میں منعقدہ عوامی سماعت کے دوران دہلی کے مختلف علاقوں کے شہریوں کے مسائل سنے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کو یقینی بنائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوامی سماعت نہ صرف شکایا ت کے ازالے کا ذریعہ ہے بلکہ عوام کے اعتماد اور گڈ گورننس کے عزم کو مضبوط کرنے کا پلیٹ فارم بھی ہے۔
عوامی سماعت میں پنشن، تعلیم، صحت، آیوشمان بھارت یوجنا، جائیداد، ریگولرائزیشن سمیت مفاد عامہ کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے تمام معاملات کا سنجیدگی سے جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ فوری کارروائی کریں، بروقت حل کریں اور ہر اہل شہری تک سرکاری اسکیموں کی رسائی کو یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے پنشن سے متعلق شکایات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ہر معاملے کی جانچ کریں اور اہل مستحقین کو بروقت پنشن کے فوائد کو یقینی بنائیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *