Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جب وزیر اعظم 15سالہ بچی سے لڑیں گے تو ملک کے عام لوگوں کو انصاف کیسے ملے گا ؟:سنجے سنگھ

ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں ایس سی ،ایس ٹی اور او بی سی طبقوں کے ججوں کی نمائندگی نہ کے برابر

نئی دہلی، 5اگست(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے عدالتوں میں ججوں کی تعداد بڑھانے سے متعلق بل کی حمایت کرتے ہوئے سماجی انصاف کے معاملے پر مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک کا وزیر اعظم ایک 15سالہ بچی سے لڑنے میں مصروف ہوگا تو عوام کو انصا ف کیسے ملے گا؟ اس بچی کو عصمت دری کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
اس موقع پر سنجے سنگھ نے سوال اٹھایا کہ ملک کی عدلیہ میں سماجی انصاف کہاں ہے؟ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقاتسے کتنے جج موجود ہیں؟ اگر حکومت واقعی انصاف کرنا چاہتی ہے تو عدالتوں، انتظامیہ، مقننہ اور دیگر تمام اداروں میں سبھی طبقا ت کو مساوی نمائندگی فراہم کرے۔
سنجے سنگھ نے کہا کہ ملک میں قتل، ڈکیتی، عصمت دری اور زمینوں پر ناجائز قبضوں جیسے جرائم میں جس تیز ی سے اضافہ ہو رہا ہے، اسی تناسب سے ججوں اور عدالتوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور اس سمت میں ججوں کی تعداد بڑھانے کا یہ بل سرکار کا ایک مثبت قدم ہے۔ اس وقت ملک کی ضلعی عدالتوں میں تقریباً 5کروڑ مقدمات زیر التوا ہیں، جبکہ ہائی کورٹس میں 60سے 65لاکھ اور سپریم کورٹ میں تقریباً 96ہزار مقدمات التوا کا شکار ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *