Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ڈرگ اسکام کے خلاف ودھان سبھا احاطے میں مظاہرہ

آپ ممبران اسمبلی نے وزیر صحت پنکج کمارسنگھ کا مانگا استعفیٰ

نئی دہلی، اگست(میرا وطن نیوز )
دہلی میں بی جے پی کی ریکھا گپتا سرکار کے دوران ہوئے 650کروڑ روپے کے منشیات گھوٹالہ کے خلاف جمعرات کو عام آدمی پارٹی نے اسمبلی احاطے میں مظاہرہ کیا۔ آپ قانون ساز پارٹی کے چیف وہپ سنجیو جھا کی قیادت میں تمام ایم ایل ایز نے او آر ایس پیکٹ کے ہار پہن کر مظاہرہ کیا۔انہوں نے گپتا سرکار کے خلاف نعرے لگائے اور وزیر صحت کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔مظاہرہ میں عمران حسین،
کلدیپ کمار،جرنیل سنگھ اوروشیش روی وغیرہ شامل تھے۔
اس موقع پر ممبران اسمبلی نے اتنے بڑے گھوٹالے پر وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی خاموشی پر بھی سوال اٹھایا ۔ انہوںنے کہا کہ اسمبلی اجلاس بغیر وقفہ صفر کے چل رہا ہے، جس کا سیدھا مطلب ہے کہ سرکارکا کوئی جو ا بدہ نہیں ہے۔ اس بی جے پی سرکارنے غریبوں کے لیے 650کروڑ روپے کی ادویات کا غبن کیا ہے ۔ او آر ایس تین سے چار گنا ریٹ پر خریدا گیا ہے۔ محکمہ صحت کی ایک بھی مشینری ایسی نہیں ہے ۔کوئی ایسا نہیں جو چار پانچ گنا قیمت پر نہ خریدا گیا ہو۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *