Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

آل انڈیا کانگریس کمیٹی اتر پردیش اسمبلی انتخابات کو لے کر سرگرم

پارٹی نے عبد الحنان سمیت چھ اے آئی سی سی سکریٹری کئے نامزد

ابھیشیک دت ،کنال چودھری، جگدیش چندر ،سنجیو آریہ،ورن چودھری شامل
تمام سکریٹریز اتر پردیش کے اے آئی سی سی انچارج کے ساتھ اٹیچ ہوں گے

نئی دہلی ،اگست (میرا وطن نیوز )
آل انڈیا کانگریس کمیٹی اتر پردیش اسمبلی انتخابات کو لے کرسرگرم ہوگئی ہے ۔اسی مقصد کے تحت ریاستی سطح پر پارٹی تنظیم کو مضبوطی دینے کی سمت میں قدم اٹھائے جا رہے ہیں ۔کانگریس کے قومی صدر ملیکار جن کھر گے نے فوری اثر سے چھ پارٹی عہدیداروں کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی سکریٹری کے طور پر مقر ر /دوبا رہ ذمہ داری سونپی ہے، جو اتر پردیش کے اے آئی سی سی انچارج کے ساتھ اٹیچ ہوں گے ۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری اور ممبر پارلیمنٹ کے سی وینگو گوپال نے جاری پریس بیان میں کہا کہ پا ر ٹی صدر ملیکارجن کھرگے کی منظوری کے بعدابھشیک دت، کنال چودھری، جگدیش چندر جنگڑ، سنجیو آ ر یہ،ورن چودھری اور عبدالحنان کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی ) سکریٹری نامزد کیا گیا ہے ۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی سبکد و ش ہونے والے اے آئی سی سی سکریٹریوںدھیر ج گرجر ، نیلا نشو چتر ویدی، پردیپ نر وال، راجیش تیواری، ستیا نارائن پٹیلاور توقیر عالم کی خدما ت کا اعتر اف اور تعریف کرتی ہے، جو اتر پردیش کے اے آئی سی سی انچارج کے ساتھ منسلک تھے۔
قابل ذکر ہے کہ عبد الحنان نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز نیشنل اسٹوڈینٹس یونین آف انڈیا سے کیا ۔ وہ1995-97تک این ایس یو آئی کے نائب صدر اور 1997-99تک این ایس یو آئی کے جنر ل سکریٹری رہے ۔اس کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طلباءیونین میں نائب صدر منتخب ہوئے اور ان کی یہ ریکارڈ ووٹوں سے جیت ہوئی تھی۔وہ 1997میں کانگریس کے ٹکٹ پر نظام الدین وارڈ سے ایم سی ڈی کا الیکشن بھی لڑ چکے ہیں ۔
سال 2000میں وارانسی پوروانچل ریلی کے انچارج رہے،سال 2001میںالیکشن آبزرور پنجاب اسمبلی الیکشن ہوشیار پور رہے۔سال 2006میں شیر کشمیر پارک ریلی کو کوآرڈینیٹ کیا۔2005-09 سکریٹری یوتھ کانگریس آزادانہ چارج راجستھان ،مدھیہ پردیش اور جموں و کشمیر ،سال 2009-11 آئی یو سی ٹور کوآرڈینیٹر ،سال2004-05تک چیئر مین پولٹیکل ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ رہے۔
عبد الحنان نے2016میںآسام اسمبلی انتخابات کے کوآرڈینیٹر رہے اور 2017میں گجرات اسمبلی انتخابات میں سرگرم شراکت داری کی ۔اسی طرح سال 2018میں مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات اور 2019میں مدھیہ پردیش لوک سبھا انتخابات کے کوآرڈینیٹر رہے۔جبکہ 2022میں کانگریس صدر الیکشن کے اے پی آر اور رہے۔
فی الحال عبد الحان آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ممبر اور ایکزیکیٹو ممبر دہلی پردیش کانگریس کمیٹی اور نائب صد ر ہیں اور اے آئی سی سی کے سنگٹھن سرجن ابھیان کے آبزرورجموں و کشمیر (بارا مولا )،بہار (سمستی پور )اور مہاراشٹر (بلدھانا ) کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے اتنی بڑی ذمے داری سونپے جانے پر کانگریس اعلیٰ کمان کے ساتھ لوگ سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *