
دہلی پولیس ممبر اسمبلی کے بارے میں کچھ بھی بتانے کو تیار نہیں ہے :آتشی
پارٹی عدالت میں بیبیس کارپس دائر کرنے جا رہی ہے
نئی دہلی، 18اگست(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کونڈلی سے دلت رکن اسمبلی کلدیپ کمار کو بی جے پی کی دہلی پولیس کی جانب سے اغوا کرکے غائب کیے جانے کے معاملے پر وزیراعظم کے خلاف حملہ آور ہوگئی ہے۔ آپ کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے وزیراعظم سے پوچھا ہے کہ ہمارے رکن اسمبلی کلدیپ کمار کہاں ہیں؟
واضح رہے کہ منگل کی صبح 4بجے آپ کی دہلی پولیس کلدیپ کمار کو ان کے گھر سے اٹھا کر لے گئی، گھر میں لگے سی سی ٹی وی توڑ دیے اور ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئی۔ اب آپ کی پولیس کلدیپ کمار کے بارے میں کچھ نہیں بتا رہی ہے۔ اروند کجریوال نے کہا کہ اگر ایک رکن اسمبلی کو بغیر کسی اطلاع اور بغیر کسی وجہ کے اس طرح پولیس گھر سے اٹھا کر لے جا سکتی ہے تو اس ملک میں بے چارہ عام آدمی کہاں جائے؟ یہ ملک آپ کی ایسی غنڈہ گردی برداشت نہیں کرے گا۔
ادھر سینئر لیڈراور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ مودی جی ملک کی راجدھا نی میں کیا کروا ر ہے ہیں؟ آپ نے کونڈلی سے ہمارے رکن اسمبلی کلدیپ کمار کا ہی اغوا کروا لیا۔ صبح سے کلدیپ کمار کے اہل خانہ اور عام آدمی پارٹی کے لوگ پریشان ہیں۔ ہم پوچھ رہے ہیں کہ کلدیپ کمار کہاں ہیں۔
ان کا جرم صرف اتنا ہے کہ انہوں نے ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہونے والے ایک مزدور اور صفائی کار کن کے لیے ایک کروڑ روپے کی امداد کا مطالبہ کیا تھا۔ کیا یہ مطالبہ کرنا اتنا بڑا جرم ہے کہ وزیراعظم نے کلدیپ کمار کا اغوا کروا لیا؟
دہلی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف آتشی نے ایکس پر کہا کہ رکن اسمبلی کلدیپ کمار کہاں ہیں؟ مودی جی کی پولیس آج صبح 4:30بجے انہیں اٹھا کر لے گئی، اور یہ بتانے کو تیار نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں۔ کمشنر اور اسپیشل کمشنر فون نہیں اٹھا ر ہے ۔ 2بجے ہم دہلی ہائی کورٹ میں بندئِ حاضری (ہیبیس کارپس ) دائر کر رہے ہیں۔ مودی جی، یہ ملک آپ کی غنڈہ گردی سے نہیں، آئین سے چلتا ہے۔
آپ کے سینئر رہنما اور ایم سی ڈی میں قائد حزب اختلاف انکش نارنگ نے وزیراعلیٰ ریکھا گپتا اور دہلی پولیس سے پوچھا کہ رکن اسمبلی کمار کہاں ہیں؟ جب ایک منتخب رکن اسمبلی کے ساتھ اس طرح کی کارروائی ہوسکتی ہے تو عام آدمی اپنی سلامتی اور حقوق کے لیے کس کے پاس جائے؟
No Comments: