Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

کجریوال کی عرضی کی سماعت کے ویڈیوز کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کا حکم

نئی دہلی، 23 اپریل (میرا وطن نیوز)
دہلی ہائی کورٹ نے جسٹس سورن کانتا شرما کو سماعت سے ہٹانے کی مانگ والی سابق وزیر اعلیٰ اروند کجر یوال کی درخواست پر سماعت سے متعلق سوشل میڈیا سے ویڈیوز ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس وی کامیشور راو ¿ کی سربراہی والی بنچ نے یہ حکم جاری کیا اور اروند کجریوال کو بھی نوٹس جاری کیا۔
جمعرات کو سماعت کے دوران، سوشل میڈیا پلیٹ فارم میٹا نے کہا کہ اس نے کچھ یو آر ایل کو ہٹا دیا ہے ۔ گوگل نے کہا کہ اس نے یوٹیوب کے کسی بھی لنک کو نہیں ہٹایا کیونکہ ان میں عدالتی کارروائی کی ریکار ڈنگ نہیں تھی۔ درخواست گزار نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ان لنکس میں عدالتی کارروائی کی ویڈیوز بھی ہیں۔ اس کے بعد عدالت نے گوگل کو عدالتی کارروائی سے متعلق تمام ویڈیوز ہٹانے کی ہدایت کی۔
اس سے پہلے 22 مارچ کو جسٹس تیجس کریا نے خود کو کیس کی سماعت سے الگ کر لیا تھا۔وکیل ویبھو سنگھ کی طرف سے دائر درخواست میں جسٹس سو رن کانتا شرما کو دہلی ایکسائز اسکام کیس میں کجریوال کی بریت کو چیلنج کرنے والی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی درخواست کی سماعت سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست میں سماعت کی ریکارڈنگ اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر اعترا مض کیا گیا ہے۔ درخواست میں کجریوال اور رویش کمار کے ساتھ ساتھ کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ، عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا، سنجے سنگھ، سنجیو جھا، پورندیپ ساہنی، جرنیل سنگھ، مکیش اہلاوت اور ونے مشرا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عدالتی کارروائی کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہٹایا جائے۔ درخواست میں کجریوال پر عدالت میں بے بنیاد اور گمراہ کن دلائل پیش کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ا نہو ں نے عدالت کو کمزور کرنے کے لیے کئی بے بنیاد الزامات لگائے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ کجریوا ل کے دلائل کو ریکارڈ کر کے ایکس، فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر مختلف چینلز پر اپ لوڈ کیا گیا۔ ایسا عوام کو گمراہ کرنے اور عدالت اور مرکزی حکومت پر غیر ضروری دباو ¿ ڈالنے کی کوشش میں کیا گیا۔ اس سے قبل، درخواست گزار وکیل ویبھو سنگھ نے ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل کے پاس شکایت درج کرائی تھی، جس میں کجریوال اور دیگر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
20 اپریل کو، جسٹس سوارن کانتا شرما کی سربراہی والی بنچ نے اروند کجریوال کے ایک کیس کی سماعت سے خود کو الگ کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ جسٹس شرما نے کہا کہ کسی شخص کو صرف قیاس آرائیو ں کی بنیاد پر کیس کی سماعت سے نہیں ہٹایا جا سکتا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *