Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

نتیش کمار کے پارٹی صدر نامزد ہونے پر مبارکباد اور نیک خواہشات: شیلیندر کمار

دہلی یونٹ تنظیم کو بوتھ کی سطح تک مضبوط کرنے کےلئے کام کرے گی:سرویش کشیپ

نئی دہلی،23اپریل (میرا وطن نیوز )
جنتا دل (یو) دہلی یونٹ کے صدر شیلیندر کمار نے سابق وزیر اعلیٰ بہار نتیش کمار کے دوبارہ پارٹی صدر نامزد ہونے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کو تنظیم کی مضبوطی، سیا سی دور اندیشی اور پارٹی قیادت کے غیر متزلزل اعتماد کی علامت قرار دیا۔
میڈیا کو جاری بیان میں شیلیندر کمار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے انتخابی عمل کے بعد نتیش کمار کو بلا مقابلہ قو می صدر منتخب کیا گیا ہے۔ حالیہ لوک سبھا اور بہار اسمبلی انتخابات کے مثبت نتائج اس کار کر دگی، لگن اور تنظیمی صلاحیت کی گواہی دیتے ہیں جس کے ساتھ نتیش کمار کی قیادت میں پارٹی قومی سطح پر مضبوط ہو ئی۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کمار کی رہنمائی میں، پارٹی کیڈر میں توانائی کا ایک نیا اضا فہ ہوا، اور تنظیمی ڈھا نچے کو تقویت دینے کے لیے کئی موثر اقدامات کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی (یو) بلاشبہ نئی بلند یو ں کو چھونے اور مفاد عامہ کے مسائل پر توجہ مرکوز کرنے والی ایک مضبوط، بااثر قومی سیاسی جماعت کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے۔
جے ڈی (یو) دہلی ریاستی یونٹ کے جنرل سکریٹری سرویش کشیپ نے اس بات کی تصدیق کی کہ دہلی یونٹ کے اندر تمام پارٹی کارکنان اور بھی زیادہ جوش و جذبے، لگن اور عزم کے ساتھ تنظیم کو بوتھ کی سطح تک مضبوط کرنے کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پارٹی آئندہ وقت میں قومی سیاست میں تیزی سے اثر انداز ہونے والا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنتا دل (یو) ہمیشہ ترقی، سماجی انصاف، شمولیتی سیاست، اور عوامی بہبود کے نظریہ کو برقرار رکھتے ہوئے آگے بڑھا ہے۔ مسٹر نتیش کمار اور مسٹر سنجے جھا کی قیادت میں یہ نظریہ ملک کے کونے کونے میں اور بھی زیادہ طا قت کے ساتھ پہنچے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *