Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایل جی میڈیکل اسکام کی سی بی آئی جانچ کا حکم دیں

ریاستی کانگریس صدر دیویندر یادو نے کیا مطالبہ

نئی دہلی، 30 جون(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی کے سرکاری اسپتالوں کے لیے ادویات اور آلات کی خریداری سے متعلق 650 کروڑ کے میڈیکل گھوٹالے میں سابق ڈی جی ایچ ایس سربراہ ڈاکٹر وتسلا اگروال اور اکاو ¿نٹس کے ڈپٹی کنٹرولر نیرج چوپڑا کو گرفتار کر کے، بی جے پی ’مچھلیوں‘ کے پیچھے بچا رہی ہے۔
اس موقع پر دیویندر یادو نے سوال کیا کہ دہلی کا انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) ادویات اور آلات کی سپلائی کر نے والے بڑے ٹھیکیداروں کے خلاف کریک ڈاو ¿ن کیوں نہیں کر رہا ہے- ان کی خریدا ری میں بے ضابطگیوں کے باوجود- یا اس بات کی جانچ کیوں نہیں کر رہا ہے کہ ٹینڈر کس کے کہنے پر جاری کیے گئے اور شرائط اور تکنیکی وضاحتیں ماضی اور موجودہ سرکاری افسران کے ذریعے ہیرا پھیری کی گئیں۔
ریاستی صدر نے کہا کہ دہلی کانگریس ایل جی ترنجیت سنگھ سندھو سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ طبی اسکام کے بنیادی طور پر ذمہ دار اہم افراد کو بے نقاب کرنے کے لیے سی بی آئی انکوائری کا حکم دیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *