Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

حضرت مولانا سید سلمان حسینی ندوی کی رحلت ملتِ اسلامیہ کا عظیم علمی سانحہ ہے

مفتی محمد شاداب ندوی دہلوی اورمولانا نائب الحق قاسمی کا مشترکہ طور پر اظہار تعزیت

نئی دہلی،30جون (میرا وطن نیوز )
معروف دینی و سماجی شخصیت مفتی محمد شاداب ندوی دہلوی اور مولانا نائب الحق قاسمی نے برصغیر کے ممتا ز عالم دین، مفسرِ قرآن، محقق، مفکرِ اسلام اور استاذ العلماءمحضرت مولانا سید سلمان حسینی ندوی کے انتقا ل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت کی وفات صرف ایک فرد کا انتقال نہیں بلکہ علم و تحقیق، دعوت و اصلاح اور فکری رہنمائی کے ایک درخشاں باب کا اختتام ہے۔ ان کی رحلت سے علمی و دینی دنیا ایک ایسی عظیم شخصیت سے محروم ہوگئی ہے، جس کی تلافی آسان نہیں۔
انہوں نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کہ مولانا سید سلمان حسینی ندوی نے اپنی پوری حیات مبار کہ قرآن و سنت کی خدمت، تدریس، تحقیق، تصنیف، دعوتِ دین، فکری رہنمائی اور امتِ مسلمہ کی دینی و تعلیمی بیداری کے لیے وقف کر دی۔ آپ کے دروس، علمی تحقیقات، تصنیفات اور بصیرت افروز خطابا ت نے دنیا بھر میں علماء، طلبہ، دانشوروں اور اہلِ علم کی ایک بڑی تعداد کو متاثر کیا، جبکہ آپ کی علمی خدمات ہمیشہ تاریخ کے سنہرے اوراق میں محفوظ رہیں گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *