
نئی دہلی، 29 جون(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو کی ہدایات پر پارٹی کے ایک وفد نے دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر کو ایک میمورنڈم ایس آئی آر عمل سے عین قبل پولنگ بوتھ کی تعداد بڑھانے کے متعلق ریاستی کانگریس کی طرف سے اعتراض جتایا اور اس کارروائی پر باپنا شدید احتجاج درج کراتے ہوئے ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر بلرام مینا کو سونپا ۔
وفد میں دہلی سرکارکے سابق وزیر ڈاکٹر نریندر ناتھ، بوتھ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین راجیش گرگ اور قانونی اور انسانی حقوق کے محکمے کے چیئرمین ایڈوکیٹ سنیل کمار شامل تھے۔ریاستی صدر دیویندر یادو کے دستخط شدہ میمورنڈم میں پولنگ بوتھ بڑھانے کے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ اس نے زور دیا کہ پولنگ سٹیشنوں کے حوالے سے کوئی بھی تبدیلی صرف تصدیق شدہ ڈیٹا کی بنیاد پر اور منظم تنظیم نو کے طریقہ کار کے ذریعے SIR کے عمل کی تکمیل کے بعد کی جائے۔
No Comments: